خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 242 of 703

خطبات نور — Page 242

۱۴ جنوری ۱۹۰۷ء قادیان 242 خطبه کسوف ۱۴ جنوری ۱۹۰۷ ء کو مدینہ المسیح میں نماز کسوف پڑھی گئی۔یہ وہ نماز ہے جس کی نسبت دیہات میں تو کسی کو بھی معلوم نہیں کہ پڑھنی سنت ہے یا نہیں بلکہ پڑھنے والے تو کہتے ہیں ہمارے دین سے نکل گیا۔یہ بھی ہمارے بعض حنفی بھائیوں کی خاص مہربانیوں سے ہے جو وہ بعض سنن رسول مقبول کی نسبت کرتے رہتے ہیں۔خیر یہ سلسلہ احمد یہ تو جاری ہی اسی لئے ہوا کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کو جاری کرے۔اس لئے یہاں دارلامان میں کسوف شروع ہوتے ہی نماز کی تیاری شروع ہو گئی اور ساڑھے دس بجے کے قریب حکیم الامت سلمہ ربہ نے نماز باجماعت جہری قرات سے پڑھائی۔پہلی رکعت میں سورۃ السجدہ پڑھ کر رکوع کیا اور رکوع سے سر اٹھا کر سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہہ کر سورۃ الاحقاف پڑھی اور پھر رکوع کیا۔دوسری رکعت میں پہلے سورۃ محمد کو پڑھ کر رکوع کیا اور پھر رکوع سے سر اٹھا کر إِنَّا فَتَحْنَا (الفتح) پڑھی اور پھر رکوع کیا۔غرض ہر