خطبات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 110 of 703

خطبات نور — Page 110

110 بات یہ ہے جو اللہ رسول کا مطیع ہوتا ہے وہ بڑا کامیاب ہے۔اس لئے یہ بات ہر ایک کو مد نظر رکھنی چاہئے۔پھر فرمایا:۔يُأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ (الحشر:۹) پھر تقویٰ کی تاکید اس تیسری آیت میں بھی ہے کہ تقویٰ اللہ اختیار کرو اور ہر ایک جی کو چاہئے کہ بڑی توجہ سے دیکھ لے کہ کل کے لئے کیا کیا۔جو کام ہم کرتے ہیں، ان کے نتائج ہماری مقدرت سے باہر چلے جاتے ہیں۔اس لئے جو کام اللہ کے لئے نہ ہو گاتو وہ سخت نقصان کا باعث ہو گا۔لیکن جو اللہ کے لئے ہے تو وہ ہمہ قدرت اور غیب دان خدا جو ہر قسم کی طاقت اور قدرت رکھتا ہے اس کو مفید اور مثمر ثمرات حسنہ بنا دیتا ہے۔غرض مختصر یہ ہے کہ متقی بنو اور اللہ کا خوف کرو۔تمہارے اعمال میں تکبر کذب اور دوسرے کو ایذا نہ ہو۔ان شرائط کی پوری پابندی کرو جو بیعت کے لئے بیان کی گئی ہیں اور پھر کثرت سے درود شریف پڑھا کرو اور استغفار کرتے رہو اور لاحول پڑھ کر دوسری قوموں کے لئے نمونہ بنو۔اس کے بعد میں اللہ کے فضل و کرم پر بھروسہ کر کے اس ایجاب و قبول کا اقرار کراتا ہوں۔میاں بشیر احمد صاحب جو اللہ تعالیٰ کے پیغام اور اطلاع کے موافق دنیا میں آئے ہیں، ان کا نکاح مولوی غلام حسین صاحب کی لڑکی سے جن کا نام سرور سلطان ہے (اللہ اس کے نام میں بڑی برکت نازل کرے آمین۔ایک ہزار مہر کے قرار پایا ہے اور میں دعا کرتا ہوں اور میری دعاؤں سے بڑھ کر ہمارے امام کی دعائیں اس کے حق میں ہوں کہ جب اس کی ساس نور کے بچے جننے والی ہوئی ہے ایسے ہی اور برکت کا وہ باعث ہو۔حضور خصوصیت سے اس وقت دعا کریں کہ ہمارے گھروں کی عورتوں میں مخصوصیت اصلاح ہو۔گوان کی بد قسمتی ہے کہ ان میں سے ان کی جنس سے کوئی نبی یا رسول نہیں آیا اور ہم میں باہم اتحاد اور محبت ہو اور وہ بات پیدا ہو جو حضور چاہتے ہیں۔خدا آپ کی دعائیں ہمارے حق میں منظور کرے۔آمین۔له (الحکم جلد نمبر ۳۳-۰-۱۷/ ستمبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۰ تا ۱۲) الحکم جلد نمبر ۳۹-۰-۳۱/اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۵٬۱۴) الحکم جلد ۶ نمبر۴۱ --- ۱۷/ نومبر ۱۹۰۲ء صفحه ۱۳) سم ⭑-⭑-⭑-⭑