دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری

by Other Authors

Page 282 of 602

دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 282

دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری 282۔اس کی جلد نمبر 20 میں سیرت الابدال موجود ہے۔اور روحانی خزائن میں بھی سیرت الابدال صفحہ نمبر 144 پر ختم ہو جاتی ہے۔اس افراتفری کے عالم میں سپیکر صاحب کو بار بار یاد دلانا پڑ رہا تھا کہ جب جماعت کے وفد کے سامنے کوئی حوالہ پڑھا جائے تو متعلقہ کتاب کی جو عبارت پڑھی جا رہی ہے وہ نکال کر جماعت کے وفد کو دے دی جائے تا کہ وہ کم از کم یہ تصدیق تو کر سکیں کہ یہ حوالہ اس کتاب میں موجود ہے کہ نہیں۔چنانچہ سپیکر صاحب نے ایک بار پھر اٹارنی جنرل صاحب کو ان کا یہ فرض یاد دلایا۔اس کے جواب میں اٹارنی جنرل صاحب نے جو فرمایا وہ یہ تھا۔No, all these books are in the possession of the witness۔They are presumed to be because these are the writtings of the۔۔۔۔۔۔۔یعنی یہ سر یہ سب کتابیں گواہ (یعنی جماعت کے وفد کے پاس موجود ہیں۔انہیں ان کے پاس موجود ہونا چاہئیے۔۔۔اس عجیب الخلقت وضاحت کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔In our possession but not at this place یعنی یہ کتابیں ہمارے پاس موجود ہیں لیکن اس جگہ پر نہیں ہیں۔اب ادنی سا بھی فہم رکھنے والا شخص یہ سمجھ ہے کہ جماعت کا وفد اپنی ساری لائبریری تو اپنے ساتھ اُٹھا کر اس ہال میں نہیں لاتا تھا اور نہ اس کی اجازت تھی اور نہ ہی جماعت کے وفد کو یہ علم ہوتا تھا کہ اب کس کتاب کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔یہ فرض تو سوال کرنے والوں کا تھا کہ وہ حوالے کا ثبوت پیش کرتے اور وہ یہ فرض ادا کرنے سے قاصر تھے۔سکتا