دوسری آئینی ترمیم 1974ء ۔ خصوصی کمیٹی میں کیا گزری — Page 277
277 دوسری آئینی ترمیم 1974ء۔خصوصی کمیٹی میں کیا گزری اس مضمون کے بارے میں ملا علی قاری لکھتے ہیں کہ جو مجوسیوں کے دیس سے یا اس کے ارد گرد سے آتی تھیں نجاست سے لبریز ہوتی تھیں جیسا کہ جوخ جس کے متعلق مشہور تھا کہ وہ سور کی چربی سے تیار ہوتا تھا اور جیسے پنیر جس کی تیاری میں سور کی چربی وغیرہ ڈالا کرتے تھے۔اسی طرح حدیث کی شرح کی ایک اور کتاب میں لکھا ہے:۔(مرقاة المفاتیح شرح مشكاة المصابيح از ملا علی قاری ) اور جوخ کا بنانا سور کی چربی سے مشہور ہے اور شام کے پنیر کے بارے میں بھی مشہور ہے کہ اسے سور کے پیٹ کی چربی سے بنایا جاتا تھا۔یہ پنیر آنحضرت صلی یہ کرم کے پاس لایا گیا تو آپ نے اسے کھایا اور اس کے بارے میں کوئی سوال نہیں کیا۔ہمارے شیخ نے شرح منہاج میں اس کا ذکر کیا ہے۔" (فتح العین شرح قرة العین مصنفہ علامہ شیخ زین الدین بن عبد العزیز مطبوعہ 1311ھ صفحہ 14 باب الصلوۃ) ان حوالوں سے ظاہر ہے کہ یہاں پر نعوذ باللہ حرام چیز کھانے کا ذکر نہیں ہے بلکہ یہ بیان ہے کہ صرف وہم کی بناء پر کسی چیز کو حرام نہیں سمجھ لینا چاہئیے۔دوپہر کا وقفہ ہونے سے پہلے اٹارنی جنرل صاحب نے یہ نکتہ اُٹھایا کہ ممبران میں روزانہ کی کارروائی کا سر کلر ہونے سے قبل ان سے صحیح کرانا ضروری ہے کیونکہ کئی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ میں نے کچھ کہا اور لکھا کچھ اور گیا۔سپیکر صاحب نے ان سے اتفاق کیا لیکن یہاں پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ حق پھر جماعت کے وفد کو بھی ہونا چاہیے تھا کیونکہ پھر یہ بھی احتمال تھا کہ حضرت خلیفة المسیح الثالث " کا بیان بھی غلط لکھا جا رہا ہو۔یہ حق جماعت کے وفد کے پاس بھی ہونا چاہیے تھا کہ وہ اپنے بیان کو پڑھ کر اس کی صحیح کرے لیکن جب ایک ممبر