غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم — Page 88
88 نے کہاں وہ گھر ہمارے لئے باقی چھوڑے ہیں وہ تو کب کے فروخت کر کے کھا۔چکے۔(بخاری کتاب المغازی) فتح کے نشہ میں سرشار کوئی فاتح اقتدار پا کر بھی ایسا جواب دیا کرتا ہے۔ہر گز نہیں یہ ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی میل کے اخلاق فاضلہ کی ہی شان ہے جو ہر جگہ نرالی نظر آتی ہے۔آپ نے اپنے قیام کے لئے کوئی جگہ پسند بھی فرمائی تو جون کا مقام۔جس سے آپ کی زمانہ مظلومیت کی یادیں وابستہ تھیں۔وہی مقام جہاں آپ کے خاندان بنی ہاشم کے خلاف قریش نے قطع تعلق (بائیکاٹ) کرنے پر حلف اٹھا کر فیصلے کئے تھے۔چنانچہ اسی مقام پر حضور ملی دی او لیول کا خیمہ نصب کیا گیا اور یہیں آپ نے پڑاؤ فرمایا کہ یہ خاندان بنی ہاشم کی جگہ تھی گویا آپ کے مکہ والوں سے کوئی مال غنیمت لینے کا تو کیا ذکر پڑاؤ بھی اپنی جگہ پر کرنا پسند فرمایا۔(بخاری کتاب المغازی)۔ہر چند کہ یہ مقام کے سے ایک جانب واقع تھا اور مسجد الحرام سے فاصلہ پر تھا۔مگر نبی کریم مکہ میں سہ روزہ مختصر قیام کے دوران حجون سے نمازوں کی ادائیگی کے لئے بیت اللہ تشریف لاتے رہے۔(سيرة الحلبيه جلد ۳ صفحه ۱۹۹۹۸