غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم

by Other Authors

Page 87 of 112

غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلق عظیم — Page 87

87 اس وقت بے رحمی اور بیدردی سے ان کو پامال کریں گے؟ سخت عذاب میں گرفتار کریں گے یا ان سے انتقام لیں گے؟؟ یہ وقت اس شخص کے اپنے اصلی روپ میں ظاہر ہونے کا ہے۔اس وقت ہم ایسے مظالم کے پیش آنے کی توقع کر سکتے ہیں جن کے سننے سے رونگٹے کھڑے ہو جائیں اور جن کا خیال کر کے اگر ہم پہلے سے نفرین و ملامت کا شور مچائیں تو بجا ہے ؟ مگر یہ کیا ماجرا ہے؟ کیا بازاروں میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی؟ ہزاروں مقتولوں کی لاشیں کہاں ہیں؟ واقعات سخت بیدرد ہوتے ہیں (کسی کی رعایت نہیں کرتے) اور یہ ایک واقعی بات ہے کہ جس دن محمد (میلی ) کو اپنے دشمنوں پر فتح حاصل ہوئی وہی دن آپ کی اپنے نفس پر فتح حاصل کرنے کا دن تھا۔قریش نے سال ہا سال تک جو کچھ رنج اور صدمے دیئے تھے اور بے رحمانہ تحقیر و تذلیل کی مصیبت آپ پر ڈالی تھی۔آپ نے کشادہ دلی کے ساتھ ان تمام باتوں سے درگذر کی اور مکہ کے تمام باشندوں کو ایک عام معافی نامہ دے دیا۔" (انتخاب قرآن) لیا ظلم کا عفو انتقام علیک الصلوه علیک السلام مکہ میں قیام کیلئے جگہ کا انتخاب:۔اب نبی کریم میں مکہ کے بادشاہ ہیں سرزمین مکہ کا سب کچھ آپ کی ملکیت اور قبضہ و اقتدار میں آچکا ہے ایسے میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ آپ قیام کہاں پسند فرمائیں گے ؟ حضرت اسامہ عرض کرتے ہیں یا رسول اللہ ما ل ا ل ل لا لیا کیا آپ اپنے آبائی گھر میں ٹھہریں گے (جہان بچپن اور جوانی کی یادیں وابستہ ہیں) تو فرمانے لگے ہمارے چچا زاد عقیل بن ابی طالب