خدا کی قسم

by Other Authors

Page 13 of 40

خدا کی قسم — Page 13

13 ہے۔ان سے کہو کہ تم بھی اگر جرات رکھتے ہو اور واقعہ تم متقی ہو اور خدا پر ایمان لاتے ہو تو تم اسی قسم کی جرات دکھاؤ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس شان کے ساتھ اللہ کو گواہ اور حاضر ناظر جان کر عہد کیا ہے اور ایک اعلان کیا ہے تم بھی ایسا اعلان کر دو۔مقابل کا کہ یہ لوگ جھوٹے اور بدکار اور فاسق اور فاجر اور آنحضرت صلی یتیم کے گستاخ اور دین اسلام سے ہٹے ہوئے اور بہائیوں کی طرح ایک نیا دین بنانے والے ہیں۔یہ ساری باتیں جو الزام لگائے گئے ہیں۔یہ اس پر اعلان کر دیں پھر دیکھیں خدا کی تقدیر کیا فیصلہ فرماتی - حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔بالآخر پھر میں عامہ ناس پر ظاہر کرتا ہوں کہ مجھے اللہ جل شانہ کی قسم ہے کہ میں کافر نہیں۔لا الہ الا الله محمد رسول اللہ میرا عقیدہ ہے اور لَكِنْ رَسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ (الاحزاب : اے ) پر آنحضرت ملا ہیم کی نسبت میرا ایمان ہے۔میں اپنے اس ایمان کی صحت پر اس قدر قسمیں کھاتا ہوں جس قدر خدا تعالیٰ کے پاک نام ہیں اور جس قدر قرآن کریم کے حرف ہیں اور جس قدر آنحضرت صلی ایام کے خدا تعالیٰ کے نزدیک کمالات ہیں۔کوئی عقیدہ میرا اللہ اور رسول کے فرمودہ کے برخلاف نہیں اور جو کوئی ایسا خیال کرتا ہے خود اس کی غلط فہمی ہے اور جو شخص مجھے اب بھی کافر سمجھتا ہے اور تکفیر سے باز نہیں آتا یقینا یا در کھے کہ مرنے کے بعد اس کو پوچھا جائے گا“۔(روحانی خزائن جلد 7 صفحه 67) جواب میں قوت ہے، شان ہے لیکن ساتھ ایک رحم کا پہلو بھی ہے مرنے کے بعد اس کو پوچھا جائے گا لیکن یہ لوگ اتنے بے باک ہو چکے ہیں کہ اب ان کو یہ کہنا چاہئے کہ اگر ہم جھوٹے ہیں تو خدا اس دنیا میں بھی ہمیں پوچھے۔اب تو اس شخص کی نہج پر یہ چل پڑے ہیں جس نے یہ کہا تھا کہ اس دنیا میں بھی پھر ہم پر پتھراؤ ہو اور آسمان پتھر برسائے۔اس لئے جب اس قدر بے با کی اختیار کر چکے ہیں تو پھر آگے بڑھیں اور یہ اعلان کریں خدا کی قسمیں کھا کے اگر ہم جھوٹے ہیں تو اللہ اس دنیا میں ہم پر لعنت ڈالے اور ہمیں برباد اور ذلیل ورسوا کر دے اگر ہم اس دعوی میں جھوٹے ہیں کہ احمدی محمد مصطفی سال مالی نام کا کلمہ نہیں پڑھتے بلکہ مرزا غلام احمد کا کلمہ پڑھتے ہیں، دین محمد کے قائل نہیں بلکہ ایک اور دین بنایا ہوا ہے ، قرآن کے قائل