خدا کی قسم — Page 14
14 نہیں بلکہ ایک اور کتاب ہے جو قرآن کے برخلاف اور اس سے جدا ایک الگ کتاب بنا لی گئی ہے۔ان کی شریعت بہائیوں کی طرح مختلف شریعت ہے ان کا خدا اور ہے ان کا رسول اور ہے بلکہ مرزا غلام احمدقادیانی کو نعوذ باللہ من ذالک یہ محمد رسول اللہ سے افضل ہی نہیں بلکہ خدا مانتے ہیں۔یہ سب باتیں یہ سب بکو اس اسی کتاب میں موجود ہیں۔تو پھر یہ کر لیں اور اگر یہ کر کے دکھا ئیں تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا کی قہری تحتی ضرور ظاہر ہوگی آپ اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھیں گے کہ کس طرح خدا کی تقدیر ان کے پر خچے اڑا کے رکھ دے گی اور ذلیل و رسوا اور نا کام کر کے دکھائے گی۔ناکامی تو بہر حال ان کے مقدر میں ہے لیکن ہم تو یہ منتیں کرتے ہیں اور اسی کی ہمیشہ خدا سے توقع رکھتے ہیں کہ ان کو خدا ہدایت دے، اللہ ان پر رحم فرمائے یہ اپنی بدیوں سے باز آجائیں اور یہ ہم اس لئے کرتے ہیں کہ ہم خدائی اپنے ہاتھ میں نہیں لیتے۔آنحضرت ملا یہ کہ تم کو تو خدا نے خود روک دیا تھا لیکن ان میں سے کون سے ایسے ہیں جو قہر زدہ ہیں اور کون سے ایسے ہیں جو بیچ میں سے سعید روح رکھتے ہیں ہمیں علم نہیں۔اس لئے دل آمادہ نہیں ہوتا کہ کلیہ ایسی لعنت ڈالی جائے لیکن اب میں جو پیشکش کر رہاہوں اس کا تو مطلب یہ ہے کہ اگر ان میں سے کوئی جرات مند ہے تو وہ خود آگے آئے ہم لعنت نہیں ڈالتے ،خود آگے آئے اور اپنے دعوئی کی تائید میں اپنے اوپر اگر جھوٹا ہے تو لعنت ڈالے۔اس کی اگر ان میں جرات ہے تو آئیں اور آپ دیکھیں گے خدا کی تقدیر کس طرح ان کو ذلیل ورسوا کر کے دکھاتی ہے۔( اقتباس خطبہ جمعہ فرموده 6 / مارچ 1987ء) ابن مریم مر گیا حق کی قسم داخل ہوا وہ محترم (در ثمین)