خُوبصورت یادیں — Page 22
خاتون صالح 22 لجنہ اماء الله لا ہور کہ حضرت آپا جان صاحبہ نے اپنی بیٹی آصفہ بیگم اور داماد ڈاکٹر بریگیڈیر مبشر احمد صاحب کے ہمراہ ہمارے غریب خانه ۵۹ بنارس روڈ پر دعوت طعام پر تشریف لا کر ہمیں اپنی برکتوں اور دعاؤں سے سرفراز فرمایا ! اور اسی طرح آپ قیام پام دیو لاہور کے دوران بھی والدہ صاحبہ کی درخواست پر پورا دن ہمارے غریب خانہ واقعہ کینٹ میں تشریف فرما رہیں۔اور ہمیں حضرت مسیح موعود کے زمانہ کے واقعات بیان کر کے نصائح فرماتی رہیں اور اپنی محبت بھری دعاؤں سے بھی نواز کر ہمیں سرفراز فرمایا الحمد لله - والدہ صاحبہ کی اس عقیدت کی بدولت ان کی اولاد بھی ان ہستیوں کے وجود سے برکت حاصل کرنے کی توفیق پاتی رہی ہے۔جیسے کہ ایک بار حضرت آپا جان صاحبہ اپنی چھوٹی بیٹی آصفہ بیگم، بیگم کرنل ڈاکٹر مبشر احمد صاحب کے ہاں چند دن کے لئے ربوہ سے لاہور تشریف لا ئیں۔مگر میرے علم میں آخری شام کو آیا کہ حضرت آپا جان علی الصبح اگلے دن واپس تشریف لے جارہی ہیں۔چنانچہ اگلے دن صبح ہی قائد صاحب خاکسار کو C۔M۔A کالونی میں کرنل صاحب کے ہاں چھوڑ گئے۔جب میں وہاں پہنچی تو حضرت آپا جان ناشتہ نوش فرماری تھیں۔مجھے اپنے پاس ہی بٹھا لیا اور میں نے عرض کی کہ مجھے کل رات کو ہی پتہ چلا تھا کہ آپ تشریف لائی ہیں اور صبح واپس جارہی ہیں۔اس لئے میں صبح ہی ملنے حاضر ہو گئی ہوں۔آپ فرمانے لگیں کہ میں پہلے ہی سوچ رہی تھی کہ آمنہ کو میرے آنے کا علم نہیں ہوا ہو گا۔پھر فرمانے لگیں کہ کیا وکیل صاحب کو ناشتہ بھی کروایا ہے یا ایسے ہی آگئی ہو " تو