خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 23 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 23

خاتون صالحہ 23 میں نے عرض کی کہ ان کو تو ناشتہ کروا دیا تھا تو فرمانے لگیں کیا تم نے ناشتہ کیا ہے میں نے عرض کی کہ مجھے یہاں ملاقات کے لئے جلدی تھی جاکر کرلوں گی۔آپ نے فرمایا کہ نہیں میرے ساتھ ناشتہ کرلو۔اور اسی وقت کسی بچی کو آواز دے کر چائے کے لئے دوسری پیالی منگوائی اور خود اپنے ہاتھ سے چائے کی پیالی بنا کر عاجزہ کو دی اور ساتھ ہی اپنے ہاتھ سے دو ٹوشوں پر مکھن لگا کر دیا اور ساتھ ساتھ آپ محبت بھری باتوں سے نوازتی بھی رہیں اور کچھ پیغامات و کیل صاحب محترم قریشی محمود احمد صاحب کے لئے بھی دیئے۔اور پھر خاکسارہ کو دعاؤں کے ساتھ اجازت دی۔یہ وہ یادیں تھیں جو ذہن میں نقش ہو کر رہ گئیں ہیں۔اسی طرح ہماری چھوٹی ہمشیرہ امتہ الحفیظ اہلیہ محمود احمد بھٹی نے بھی بیان کیا کہ ایک دفعہ جب حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کراچی تشریف لائیں تو محترم مسعود خورشید صاحب کے گھر پر لجنہ کا کوئی جلسہ تھا۔حضرت آپا جان صاحبہ بھی وہاں تشریف فرما تھیں جب مستورات کی ملاقات کے درمیان میری ملاقات کی باری آئی اور میں نے اپنی امی جان زینب اہلیہ ڈاکٹر غلام علی کے حوالے سے اپنا تعارف کروایا اور ہاتھ ملایا تو آپ نے از راہ شفقت میرا ہاتھ پکڑے رکھا اور فرمانے لگیں کہ تمہاری بہن آمنہ صدیقہ سے تو اکثر لاہور میں ملاقات ہوتی رہتی ہے مگر تمہیں بہت عرصہ بعد دیکھا ہے پھر فرمانے لگیں کہ تمہارا گھر کہاں ہے"۔آپ کے اس طرح گھر کے متعلق استفسار کرنے پر میرا حوصلہ پڑھا اور میں نے خواہش کا اظہار کیا کہ خاکسارہ آپ کی خدمت میں اپنے غریب خانہ میں تشریف لاکر برکت حاصل کرنے کی درخواست