خُوبصورت یادیں

by Other Authors

Page 21 of 65

خُوبصورت یادیں — Page 21

خاتون صالحہ 21 لجنہ اماء اللہ لاہور جان صاحبہ سے باتیں کرتی رہی۔اسی دوران محترمه آصفه بیگم صاحبه بھی کمرے میں آتے جاتے گفتگو میں شریک ہوتی رہیں۔اس دوران خاکسار کو یہ موقع بھی نصیب ہوا کہ برکت حاصل کرنے کے لئے آپا جان کی پنڈلیوں کو سہلاتی رہوں۔لیکن جلد ہی حضرت ابا جان نے نہایت ہی پیار کے انداز میں یہ فرماتے ہوئے اپنی ٹانگ ایک طرف سرکالی۔آمنہ آپ چھوڑ دیں کہیں محمود کہیں گے کہ میری بیگم سے پاؤں " ربوائے تھے"۔میں آپ کے اس انداز شفقت اور اس پیکر کوہ وقار کی ذہنی فکر پر ششدر رہ گئی۔اللہ اللہ یہ کیاہی روح پرور۔حسن و احسان کی تصویریں تھیں جن کا تاثر ہمارے دل و دماغ میں نقش ہو کر سرمدی سردر عطا کرنے کا موجب بنا نیز جب والدہ صاحبہ اور خاکسار اٹھ کر آنے لگیں تو نے فرمایا کہ ”جب میں لاہور آؤں تو آپ دونوں جلدی جلدی ملنے آیا کریں " والدہ صاحبہ کی محبت بھی عشق کی حد تک تھی۔اس لئے وہ بھی ایسے موقعہ کی تلاش میں رہتی تھیں کہ ایسی صورت پیدا ہو کہ انہیں حضرت آپا جان صاحبہ کی خدمت میں اپنے غریبخانہ میں بابرکت قدم رنجہ فرمانے کی درخواست کا موقعہ ملے اور یہ سعادت بھی والدہ صاحبہ کو حاصل ہوتی رہی جو محض خدا تعالٰی کے فضل اور ان برگزیده ہستیوں کی شفقت اور حسن و احسان کی مرہون منت ہے ورنہ ہم کہ ہماری ہستی کیا۔حضرت محترم آپا جان صاحبہ والدہ صاحبہ کی درخواست پر کئی بار ہمارے غریب خانہ پر تشریف لا کر سرفراز فرماتی رہیں۔ایک بار ایسا ہوا