خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 608 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 608

خطابات شوری جلد سوم ۶۰۸ درت ۱۹۵۶ء ہو جائیں گی اس لئے میرے نزدیک مناسب یہی ہے کہ صدر انجمن احمدیہ کو اُصولی رنگ میں یہ ہدایت دے دی جائے کہ جہاں تک ممکن ہو سکے وہ مربیوں کی تعداد اور ان کے اخراجات کو بڑھانے کی کوشش کرے اور آئندہ ہر سال ان کی تعداد اور سائر اخراجات میں اضافہ کرتی چلی جائے اور اتنے سائر اخراجات ان کے لئے مہیا کر دے کہ وہ سال بھر دورے کرتے رہیں اور اگر وہ کسی جگہ بیٹھیں تو سائر اخراجات کی کمی کا بہانہ کرنے کی ان کے لئے گنجائش نہ ہو۔بہر حال صحیح طور پر کام کرنے کے لئے مربیوں کو سارا سال دورہ کرتے رہنا چاہئے تا کہ ایک مربی ایک ماہ میں کراچی سے پشاور تک کے علاقہ میں تقریریں وغیرہ کر سکے۔اگر ایسا کیا جائے تو سائر اخراجات میں بہر حال زیادتی کرنی پڑے گی۔مثلاً پشاور سے کراچی جاتے ہوئے تھرڈ کلاس میں بھی سفر کیا جائے تو قریباً سو روپیہ خرچ ہو جاتا ہے۔اب اگر ۳۵ مربی ہوں تو سفر کے لئے ۳۵۰۰ روپیہ درکار ہوگا۔اور اگر ان کی تعدادہ ۷ کر دی جائے تو سات ہزار روپیہ صرف ایک سفر کے لئے درکار ہو گا اور ہر سال بھر کے اخراجات کے لئے ۸۴ ہزار روپیہ کی ضرورت ہوگی۔بہر حال ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم مربیوں سے کام لیں ورنہ ایک جگہ پر بیکار بٹھا دینا ایسا ہی ہوگا جیسے گھوڑے کو کیلے پر باندھ دیا جائے۔پس اگر مربیوں کی تعداد بڑھی نہیں تو اس میں صدر انجمن احمدیہ کا کوئی قصور نہیں۔قصور جماعت کا ہے کیونکہ وہ جامعتہ المبشرین میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے واقف زندگی نوجوان نہیں بھجواتی۔صدر انجمن احمد یہ اس سال صرف آٹھ مربی اور رکھ سکتی ہے اس سے زیادہ نہیں اور ان کے لئے بھی ضروری ہے کہ مربیوں کے اخراجات سفر اس قدر بڑھائے جائیں کہ وہ بیکار نہ بیٹھ سکیں۔اسی طرح جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے ہاں مختلف پارٹیوں پر لوگوں کو بلا کر مربیوں سے تقریریں کرایا کریں، اس سے بہت فائدہ ہوگا۔جلسہ کرانے پر تو بہت خرچ آ جاتا ہے لیکن اس قسم کی پارٹیوں پر بعض دفعہ دو آنہ فی کس میں بھی گزارہ ہو جاتا ہے۔ہیمبرگ جرمنی میں میں نے دیکھا ہے کہ وہاں پارٹیوں میں بہت سادگی برتی جاتی ہے مثلاً چائے کے ساتھ صرف سادہ بسکٹ رکھ دیئے جاتے ہیں بلکہ ایک دعوت کے موقع پر تو بسکٹ صرف ایک تھالی میں تھے اور وہ بھی صرف میرے آگے۔میرے کہنے پر