خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 39
خطابات شوری جلد سوم ۳۹ مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء دوستوں کے سامنے یہ سوال ہے کہ آیا اسے منظور کیا جائے یا نہ کیا جائے۔جہاں تک آمد کا سوال ہے اللہ تعالیٰ کا فضل اور اُس کا احسان ہے کہ ہماری آمد میں گزشتہ سالوں کے مقابلہ میں زیادتی ہو رہی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جہاں آجکل جنگ کی وجہ سے دنیا پر ایک مصیبت اور بلاء آئی ہوئی ہے وہاں میری تحریک پر ہماری جماعت کے ہزاروں نوجوان فوج میں بھرتی ہوئے اور اُن کے چندوں کی وجہ سے ہماری آمد میں اضافہ ہو گیا۔اسی طرح بعض اور سامان بھی جنگ کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے ایسے پیدا فرما دیے کہ جن کی وجہ سے ہماری آمد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔میں محکمہ بیت المال سے امید رکھتا ہوں کہ وہ آئندہ اس سے بھی بڑھ کر اپنی آمد میں زیادتی کی کوشش کرے گا تا کہ ہم جلد سے جلد ایک ریز روفنڈ قائم کر سکیں۔اس بجٹ میں جو آمد دکھائی گئی ہے میرے نزدیک وہ کم ہے۔درحقیقت پچھلے سالوں میں ڈیڑھ لاکھ کی زیادتی ہوتی رہی ہے اور جب گزشتہ سالوں میں یہ نسبت رہی ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ اگر محکمہ صحیح طور پر کوشش کرے تو اب یہ زیادتی ڈیڑھ لاکھ سے دو تین لاکھ روپیہ تک نہ پہنچ جائے۔بجٹ میں دس ماہ کی آمد ۵,۶۹,۵۶۰ روپیہ دکھائی گئی ہے۔جس میں گزشتہ سال کی دس ماہ کی آمد کے مقابلہ میں ۷۲۰۴۷ دا روپیہ کی زیادتی ہے۔کیونکہ یکم مئی ۱۹۴۲ء سے ۲۸ فروری ۱۹۴۳ء تک جو آمد دس ماہ میں ہوئی وہ صرف ۳٫۹۷٫۵۱۳ روپی تھی مگر جلسہ سالانہ کا چندہ اس میں بہت کم دکھایا گیا ہے یعنی جلسہ سالانہ کے چندہ کی آمد ۳۴۱۷۶ روپیہ دکھائی گئی ہے۔حالانکہ اگر صحیح طور پر کوشش کی جاتی تو چندہ عام، حصہ آمد اور چندہ مستورات پر جس کی مجموعی آمد ۴,۷۲,۳۰۰ روپیہ ہے چندہ جلسہ سالانہ کی آمد صرف دس فیصدی شرح کے حساب سے ہی ۴۷ ہزار روپیہ ہو سکتی تھی اور اگر زیادہ کوشش کی جاتی تو پچاس ساٹھ ہزار روپیہ تک بھی یہ آمد پہنچ سکتی تھی۔بہر حال میں سمجھتا ہوں عملی رنگ میں ہمارے چندوں میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب زیادتی ہوتی چلی آئی ہے۔اگر محکمہ پوری تندہی سے کام لے تو بجائے ۷٫۴۰,۱۱۴ روپیہ آمد کے ساڑھے آٹھ لاکھ روپیہ آمد کا انداز ہوسکتا ہے۔اس میں تجارتی صیغہ جات کی آمد شامل کی جائے تو یہ ۹٫۸۲٫۴۸۷ روپیہ تک جا پہنچتی ہے۔اور اگر اضافہ بجٹ کے اخراجات شامل کر لئے جائیں تو گیارہ لاکھ پچاس ہزار روپیہ کے قریب بن جاتا ہے۔اس صورت میں ہمارے لئے ممکن ہو سکتا ہے کہ ہم قریب ترین