خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 446 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 446

خطابات شوری جلد سوم ۴۴۶ 6- جلسه گاه 7۔کالج اور اُس کے عملہ کے مکانات 8- جامعہ اور اُس کے عملہ کے مکانات۔مدرسہ احمدیہ اور اُس کے عملہ کے مکانات 10۔ہائی سکول اور اُس کے عملہ کے مکانات 11 - زنانہ سکول اور اُس کے عملہ کے مکانات 12 - مدرسہ دینیات اور اُس کے عملہ کے مکانات 13 - دفاتر اور اُس کے عملہ کے مکانات 14۔ہسپتال اور اُس کے عملہ کے مکانات 15۔پریس اور اُس کے عملہ کے مکانات مجلس مشاورت ۱۹۵۰ء 16 - لائبریری اور اُس کے عملہ کے مکانات 17 - دار القضاء اور اُس کے عملہ کے مکانات 18۔درویشان قادیان کیلئے مکانات یہ لسٹ ہے جس کو انجمن نوٹ کر کے اندازہ پیش کرے کہ ان عمارتوں پر کتنا روپیہ خرچ آئے گا۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں زمین کی فروخت سے جو روپیہ آیا ہے یا آئندہ آئے گا اُس سے بہت حد تک یہ ضروریات انشاء اللہ پوری ہو جائیں گی لیکن اگر اور روپیہ کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ بہر حال جماعت کو بھی دینا پڑے گا اور اُسے یہ سمجھتے ہوئے اپنا قدم آگے بڑھانا پڑے گا کہ قربانی کرنا مومن کے اعلیٰ فرائض میں شامل ہے۔چونکہ وقت زیادہ ہو چکا ہے اور ابھی ہمارے سامنے ایک اہم کام سٹینڈنگ کمیٹی بنانا ہے جو بجٹ کے متعلق مفید مشورے دے سکے اس لئے میں اور باتوں کو چھوڑتے ہوئے دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ ایسے لوگوں کے نام پیش کریں جو اس کمیٹی کے ممبر ہوسکیں نام صرف ایسے لوگوں کا ہی پیش کیا جائے جو اچھے ماہر فن ہوں۔مالی معاملات میں کافی تجربہ اور مہارت رکھتے ہوں اور مجلس شوریٰ کے نمائندہ ہوں۔“ حضور کے اس ارشاد پر بہت سے نام پیش کئے گئے۔چنانچہ سٹینڈ نگ کمیٹی بنانے کے بعد 66