خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 187 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 187

خطابات شوری جلد سوم ۱۸۷ ت ١٩٤٦ء ایک جگہ تو یہ حالت ہوتی ہے کہ دھوپ اور گرمی میں کام کرتے کرتے بیوی کا چھڑہ جھلس جاتا ہے مگر پھر بھی جب میاں چار پائی پر لیٹتا ہے تو بیوی اُس کے پاس آجاتی ہے اور کہتی ہے آپ تھک گئے ہوں گے میں ذرا آپ کو دبا دوں۔پھر کافی دیر تک دباتی چلی جاتی ہے اور اسے یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ میں سارا دن کام کرتی رہی ہوں تھکاوٹ تو مجھے ہونی چاہئے نہ کہ میاں کو۔مگر اسے اپنی تکلیف بھول جاتی ہے اور میاں کو بیٹھ کر دبانے لگ جاتی ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ان دونوں میں آپس میں محبت ہوتی ہے۔چنانچہ جب بھی پوچھو کہ کیسا حال ہے؟ تو وہ یہی جواب دیتے ہیں کہ الْحَمدُ لِله زندگی بڑی اچھی گزر رہی ہے۔اس کے مقابلہ میں وہ گھر جس میں بیوی کا قدم چار پائی سے نہیں اتر تا اس میں بھی یہی کیفیت ہوتی ہے اور میاں سے پوچھو تو وہ یہی کہتا ہے کہ الْحَمْدُ لِلہ بڑی اچھی بیوی ملی ہے۔اس کی وجہ کیا ہے؟ وجہ یہی ہے کہ ان کی نیت بخیر ہوتی ہے اور نیت بخیر ہونے کی وجہ سے قانون کا کوئی سوال ہی نہیں ہوتا۔وہ دونوں ایک ہو چکے ہوتے ہیں اور کسی قسم کی شرط وہ اپنے لئے جائز نہیں سمجھتے۔اس کے مقابلہ میں جہاں جھگڑا ہو وہاں اتنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا پیدا ہو جاتا ہے کہ حیرت آتی ہے۔لنڈن ٹائمنر میں میں نے امریکہ کی طلاقوں کے متعلق ایک دفعہ عجیب مضمون پڑھا اس میں لکھا تھا کہ ایک عورت نے محض اس بناء پر عدالت کے ذریعہ اپنے خاوند سے طلاق حاصل کی کہ میرا خاوند جب گھر میں آتا ہے تو مجھے ہمیشہ پیار نہیں کرتا بلکہ بعض دفعہ بھول جاتا ہے۔ایک عورت نے کہا کہ میں نے ایک ناول لکھا ہے جسے میں چھپوانا چاہتی ہوں مگر میرا خاوند اسے پسند نہیں کرتا مجھے اس سے طلاق دلائی جائے۔چنانچہ اسی وجہ سے امریکہ میں طلاق کی اس قدر کثرت ہے کہ ایک عورت فوت ہوئی تو اس کے جنازہ میں اُس کے گیارہ زندہ خاوند شامل ہوئے جو مر گئے وہ تو مر گئے مگر گیارہ ایسے تھے جو زندہ تھے اور جو اپنے تعلق کے اظہار کے لئے اُس کے جنازہ میں شامل ہوئے۔تو اصل چیز نیتیں ہوتی ہیں۔میں یہ نہیں کہتا کہ قانون نہیں بنانا چاہئے مگر میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ بعض جماعتوں میں یه نقص نظر آتا ہے کہ وہ اخلاص کی بجائے قانون کی طرف متوجہ ہوگئی ہیں اور یہ کوئی اچھی بات نہیں۔