خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 4
خطابات شوری جلد سوم پوری رقت اور سوز سے دُہرا تا گیا۔مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء ا رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنزَلَتَ وَاتَّبَعُنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ۔رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا اَنزَلَتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ۔رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنزَلَتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ۔۲ : رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْراً وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ۔:٣ رَّبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِياً يُنَادِى لِلاِ يُمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَامَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرُ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ : رَبَّنَا اغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ۔رَبَّنَا اغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرُ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ۔۵ : رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ۔رَبِّ لَا تَذَرُنِي فَرْدًا وَاَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ۔رَبِّ لَا تَذَرُنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ۔رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ۔بِرَحْمَتِكَ نَسْتَغِيُتْ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ بِرَحْمَتِكَ نَسْتَغِيُتْ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ بِرَحْمَتِكَ نَسْتَغِيْتْ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔افتتاحی تقریر دُعا کے بعد حضور نے افتتاحی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی اور فرمایا:- مومن کا ہر ایک کام ہی غیر معمولی ہوتا اور اپنے اندر ایک بیج کی سی کیفیت رکھتا ہے لیکن بعض کام اپنی ذات میں خاص طور پر اہمیت رکھتے ہیں اور بہت بڑے نتائج پیدا کرنے کا موجب بن جاتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں ہمارا آج کا اجلاس بھی اسی قسم کا ایک رنگ رکھتا ہے کیونکہ یہ پہلا اجلاس ہے جو اللہ تعالیٰ کے اس انکشاف کے بعد منعقد ہو رہا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ پیشگوئیاں جو اُن کے ایک بیٹے کے زمانہ میں اسلام اور احمدیت کی فتوحات کے ساتھ تعلق رکھتی تھیں وہ آج خدا نے میرے ساتھ وابستہ فرمائی ہیں۔ہزاروں لوگ ہماری جماعت میں ایسے تھے جن کے دلوں میں یہ خواہش پیدا ہوتی تھی