خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 3
خطابات شوری جلد سوم مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء منعقدہ ۷ تا ۹ را پریل ۱۹۴۴ء۔بمقام قادیان) پہلا دن جماعت احمدیہ کی چوبیسویں مجلس مشاورت تعلیم الاسلام کالج قادیان کے ہال میں ۷ تا ۹ را پریل ۱۹۴۴ء منعقد ہوئی۔افتتاحی اجلاس ۷ اپریل کو نماز ظہر وعصر کے بعد پانچ بجے شروع ہوا۔تلاوت قرآن کریم کے بعد حضور نے فرمایا : - اب میں دعا کر دیتا ہوں سب دوست میرے ساتھ دعا میں شریک ہوں جیسا کہ میں نے بار بار ان دنوں میں اعلان کرایا ہے قرآن کریم کی بعض دعائیں ایسی ہیں جو رسولوں کے صحابہ اور ان کے زمانہ کے لوگوں کے لئے خصوصیت کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں کیونکہ اِن دعاؤں میں مشکلات کی دُوری اور حصول امداد کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے اُن سب کا تفصیلاً ذکر کیا گیا ہے۔پس وہ دعا ئیں اس لحاظ سے بہترین دعائیں ہیں کہ ان میں تمام ایسی باتوں کے متعلق اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ التجا کی گئی ہے جو قوموں کی ترقی کے لئے ضروری ہیں اور اُن تمام روکوں کو دور کرنے کی استدعا کی گئی ہے جو انبیاء کی جماعتوں کی ترقی میں حائل ہوتی ہیں۔پس بجائے خاموش دعا کرنے کے میں وہ دعائیں بلند آواز پڑھتا جاتا ہوں تا کہ دوست میرے ساتھ ان دعاؤں میں شریک ہوں۔“ اس کے بعد حضور نے حسب ذیل قرآنی دعائیں نہایت رفت اور سوز کے ساتھ بآواز بلند پڑھیں اور ایک ایک دعا کو بار بار دہرایا۔حضور کے ساتھ تمام مجمع بھی یہ دعائیں