خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 164 of 760

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء) — Page 164

خطابات شوری جلد سوم ۱۶۴ ت ۱۹۴۶ء تبلیغی منصو بہ اور مال کی ضرورت آپ لوگوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ جنگ کے بعد سے اس وقت تک ہم دو درجن سے زیادہ مبلغ بیرونی ممالک میں بھجوا چکے ہیں۔چنانچہ اس وقت انگلستان میں ۱۲، اٹلی میں ۳، شمالی امریکہ میں ۲ ، جنوبی امریکہ میں ایک، مغربی افریقہ میں ۱۲، ایسٹ افریقہ میں دو، فلسطین میں ۲ ، ایران میں ایک ، سماٹرا جاوا میں 4 اور ماریشس میں ایک مبلغ ہے یہ کل ۴۲ مبلغ ہوئے مگر یہ لوگ آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں۔میں نے بہت غور کے بعد یہ نتیجہ نکالا ہے کہ ہمیں کم سے کم بیرونی ممالک میں مندرجہ ذیل تعداد میں اپنے مبلغین رکھنے چاہئیں۔۱۔سیرالیون میں ۱۲ جن میں سے ۵ موجود ہیں۔۲۔گولڈ کوسٹ میں ۶ جن میں سے ۲ موجود ہیں۔۳۔نائیجریا میں ۱۳ جن میں سے ۲ موجود ہیں۔۴۔سوڈان میں ۲ کم سے کم ایک ضرور جانا چاہئے۔۵ ایران میں ۴ جن میں سے ۲ موجود ہیں۔فلسطین میں ۴ جن میں سے ۳ موجود ہیں اور ایک جانے کے لئے تیار ہے۔ے۔ایسے سینیا اور ار میتھر یا میں ۴۔ٹانگا نیکا میں ۶۔۹۔نیروبی میں ۶۔۱۰۔یوگنڈا میں ۶۔۱۱۔سماٹرا میں ۶۔۱۲۔جاوا میں ۶۔۱۳۔بور نیو میں ۲۔۱۴۔ملا یا میں ۴ جن میں سے ایک موجود ہے۔۱۵۔برما میں ۴۔۱۶۔فجی میں ۲۔۱۷۔ٹرینیڈاڈ میں ۲۔