خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 737 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 737

خطابات شوری جلد دوم ۷۳۷ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء ہماری مثال ایسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی عورت کسی شادی میں شامل ہوئی۔وہ چونکہ غریب تھی اس لئے وہ صرف ایک روپیہ نیو تا دے سکی۔مگر اُس کی بھا وجہ جو اچھی مالدار تھی اُس نے ہیں روپے نیوتے کے لئے دیئے۔بعد میں کسی نے اس غریب عورت سے پوچھا کہ تم فلاں شادی میں شریک ہوئی تھیں ، تم نے کتنا نیوتا دیا؟ وہ کہنے لگی میں نے اور میری بھابی نے اکیس روپے دیئے تھے۔اس طرح اُس کی اپنی کمزوری چھپ گئی اور یہ کہہ کر اس کی عزت رہ گئی کہ میں نے اور میری بھابھی نے اکیس روپے دیئے ہیں۔ہمارا بھی ایسا ہی حال ہے۔ہم ایک پھوٹی کوڑی جتنا کام بھی نہیں کرتے مگر خدا تعالیٰ ہمارے اس کام میں اس قدر برکت پیدا کر دیتا ہے کہ دنیا میں وہ حیرت انگیز اثرات پیدا کرنے شروع کر دیتا ہے اور ہم خوش ہو کر کہتے ہیں کہ ہم اور ہمارے خدا نے یہ سب کام کیا۔کام در حقیقت سب خدا کرتا ہے مگر اُس نے ہماری عزت افزائی کے لئے یہ طریق تجویز فرمایا ہے کہ ہم بھی کچھ نہ کچھ اپنے ہاتھ ہلاتے رہیں تا کہ لوگ یہ سمجھیں کہ یہ کام ہم کر رہے ہیں۔آجکل خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کا غیر لوگوں پر بہت گہرا اثر ہے اور وہ کہتے ہیں کہ جماعت احمدیہ تبلیغی کوششوں میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ، جماعت احمدیہ کے افراد اپنے اندر قربانی کی بے مثال روح رکھتے ہیں مگر ہم جن کے متعلق یہ تعریفی الفاظ کہے جاتے ہیں ، جانتے ہیں کہ ہمارے اندر کس قدر قربانی کی روح ہے اور کس قدر تبلیغ کر رہے ہیں۔درحقیقت یہ میں اور میری بھابھی نے اکیس روپے دیئے والا معاملہ ہی ہے۔کام سب خدا کرتا ہے مگر نام ہمارا ہو جاتا ہے پس ہمارا کام صرف اتنا ہی ہے کہ ہم اپنی ناچیز کوششوں کو ہمیشہ جاری رکھیں ورنہ کام پہلے بھی خدا نے کیا اور اب بھی وہی کر رہا ہے اور آئندہ بھی وہی کرے گا۔دعاؤں کی تلقین پس میں دوستوں کو اس نصیحت کے ساتھ رخصت کرتا ہوں کہ دنیا میں انقلاب پیدا کرنے میں جس قدرتمہاری کوششوں کا دخل ہے، اُن میں کبھی کمی نہ آنے دو اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو کہ اس کا فضل تمہارے شامل حال ہو۔میں بھی دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے سب دوستوں کو اپنے اندر ایک انقلاب عظیم پیدا کرنے کی توفیق دے، اُن کے اخلاص میں برکت دے، اُن کی قربانیوں