خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 738
۷۳۸ خطابات شوری جلد دوم مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء کے معیار کو بڑھائے اور جس قدر جلد ہو سکے اُن کے اندر وہ اوصاف پیدا کرے جو دنیا کے نئے انقلاب کے لئے ہمیں اپنے اندر پیدا کرنے ضروری ہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے دوستوں کو توفیق دے کہ وہ اپنے عزیزوں کو بھی اُن کے اس مقصد سے باخبر کریں تا کہ ہم سب کے سب آنے والے انقلاب کے لئے تیار رہیں اور ہم میں سے ایک شخص بھی ایسا کچا تا گا ثابت نہ ہو جو وقت پر ٹوٹ جائے۔اب میں دعا کروں گا، دوست بھی دعا کریں۔ہمارا ایک مبلغ افریقہ جا رہا تھا کہ راستہ میں جہاز غرق ہو گیا۔ہم نہیں کہہ سکتے کہ اب وہ کس حالت میں ہے۔دوست اس کے لئے بھی دعا کریں کہ اگر وہ زندہ ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کا حافظ و ناصر ہو اور اُسے خیریت سے واپس لائے۔اسی طرح ہمارے بہت سے مبلغ جاپان میں قید ہیں۔ہمارا ایک مبلغ جو گو اب مبلغ نہیں مگر گیا مبلغ کی حیثیت سے ہی تھا اٹلی میں قید ہے۔اس طرح سات آٹھ مبلغ ایسے ہیں جو اس وقت قید ہیں۔دوست ان سب کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان پر فضل کرے اور ان کے رشتہ داروں کو صبر کی توفیق عطا کرے۔اسی طرح جن مبلغین کے اہل وعیال یہاں ہیں اُن کے لئے بھی دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے بچوں کی صحیح تربیت کی توفیق عطا فرمائے۔ایسا نہ ہو کہ وہ ہماری کسی کوتا ہی یا غفلت کی وجہ سے آوارہ ہو جائیں۔اسی طرح ان کی بیوی بچوں کے لئے یہ دعا بھی کی جائے کہ خدا تعالیٰ ان کو لمبی زندگی دے اور ان کے دلوں کو صبر عطا کرے۔پھر ہمارے دوست یہ بھی دعا کریں کہ وہ تحریک جسے میں نے دنیا کے انقلاب عظیم کی پیش خیمہ کے طور پر تحریک جدید کے نام سے جاری کیا ہے، اللہ تعالیٰ اس میں برکت دے اور دوستوں کو زیادہ سے زیادہ قربانیوں کی توفیق عطا فرمائے۔اسی طرح تحریک جدید کے کارکن ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں بھی دیانتداری کے ساتھ کام کرنے کی توفیق دے تا کہ وہ اسلام اور احمدیت کے لئے بہتر سے بہتر رنگ میں خدمات بجالا سکیں۔پھر یہاں کے تمام محکموں کے تمام کارکنوں کے لئے دعائیں کی جائیں کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو دیانتداری اور اخلاص سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی توفیق دے تا کہ ہمارے کاموں میں کسی قسم کی خرابی پیدا نہ ہو۔اسی طرح دعا کی جائے کہ ہمارے تمام کاموں کی بنیا دلوگوں کی خیر خواہی اور محبت پر ہو۔ہم ظلم کرنے والے نہ ہوں ، ہم لوگوں کے حقوق غصب کرنے