خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 568 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 568

خطابات شوری جلد دوم ۵۶۸ مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء تنظیموں کے قیام کی غرض غرض خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض یہ ہے کہ نبی پور دینی رنگ میں رنگین ہو جائے اور وہ ایک دوسرے سے مل کر تعلیم و تربیت کا انتظام کرنے والی ہو۔اسی طرح انصار اللہ کے قیام کی غرض یہ ہے کہ عمر کے اس حصہ میں جب انسان عمل میں سُست ہو جاتا ہے، دین کے کاموں میں سُست نہ ہو اور وہ اپنے آپ کو بے کار اور عضو معطل خیال نہ کرے بلکہ سمجھے کہ وہ بھی ابھی کام کرنے کا اہل ہے۔جب خدام الاحمدیہ چالیس سال عمر کے بعد انصار اللہ میں شامل ہوتے جائیں گے تو خدام الاحمدیہ کی تنظیم کے نتیجہ میں چونکہ ان میں بیداری اور ہوشیاری پیدا ہو چکی ہوگی، اس لئے وہ یہی بیداری اور ہوشیاری انصار میں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے اور اپنے مشوروں اور نیک نمونوں سے نو جوانوں کو فائدہ پہنچاتے رہیں گے۔غرض یہ تینوں محکمے مل کر نہایت شاندار نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔سر دست اطفال الاحمدیہ کا کام خدام الاحمدیہ کے ہی سپرد ہے لیکن میرا ارادہ ہے کہ یہ کام مشترکہ طور پر خدام اور انصار دونوں کے سپرد کیا جائے مگر ابھی تک اس بارہ میں میں تفصیلی قواعد تیار نہیں کر سکا۔جنگ میں حصہ لینے والوں کی امداد آخر میں میں احباب کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے خطبہ جمعہ میں بھی بیان کیا تھا آجکل جنگ کی وجہ سے حالات نہایت خطرناک ہو چکے ہیں۔ان ایام میں دوستوں کو اپنی ذمہ داریاں خاص طور پر سمجھنی چاہئیں اور خطرہ کی اہمیت کو اپنی حماقت سے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔بعض باتیں بظاہر بہت چھوٹی ہوتی ہیں لیکن ان کے نتائج بہت اہم ہوتے ہیں۔اس وقت ہزاروں نہیں لاکھوں ہندوستانی جنگ کے لئے باہر گئے ہوئے ہیں ان لوگوں میں سینکڑوں احمدی دوست بھی شامل ہیں۔پس علاوہ اس کے کہ ہمیں دن رات یہ دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے اور جنگ کے خطرات سے ان کو بچائے ہمیں اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ ہمارے اعمال بہت حد تک ان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔مثلاً جنگ کے لئے چندہ کی جو تحریکیں ہو رہی ہیں ان میں ہر شخص کو اپنی وسعت کے مطابق حصہ لینا چاہئے مگر مجھے افسوس ہے کہ احمدیوں میں بالعموم یہ سخت دلی پائی جاتی ہے کہ وہ صرف دینی کاموں میں حصہ لینا کافی سمجھتے ہیں ان کاموں میں حصہ لینا