خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 232 of 755

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 232

۲۳۲ مشاورت ۱۹۳۷ء خطابات شوری جلد دوم سے کام نہیں لیا گیا۔گزشتہ دو سالوں میں صرف دو دعوتیں ایسی ہوئی ہیں جن میں بعض غیر احمدی شریک تھے اور چونکہ اُن کے مقام اور درجہ کے لحاظ سے یہ مناسب نہ تھا کہ ایک ہی کھانے پر کفایت کی جائے اس لئے میں نے اس رعایت پر ان دعوتوں میں عمل کیا جس کا میں نے شروع میں ہی اعلان کر دیا تھا۔یہ دونوں دعوتیں سندھ میں ہوئی تھیں اور ان میں غیر احمدی معززین مدعو تھے۔اس کے علاوہ مجھے یاد نہیں کہ میں نے ان سالوں میں ایک کھانے سے زیادہ کھانا کھایا ہو اور سات کھانے تو میں نے عمر بھر میں کبھی نہیں کھائے۔صرف ایک دعوت سات یا اس سے زائد کھانوں کی مجھے یاد ہے۔حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں میں ایک دفعہ ہندوستان گیا اور شاہجہانپور میں ٹھہرا۔اُس وقت حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوری ( جو آجکل بیمار ہیں اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا فرمائے ) کے والد صاحب زندہ تھے اُنہوں نے ہماری دعوت کی۔جب کھانے چنے گئے تو وہ اس قدر زیادہ تھے کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتا تھا کہ میرا کھانا کہاں ختم ہوا ہے اور دوسرے دوست کا کھانا کہاں سے شروع ہوا ہے۔لطیفہ کے طور پر میں نے اُس وقت کہا کہ حافظ صاحب ! بعض کھانوں کی پلیٹوں تک تو شاید مجھے لیٹ کر پہنچنا پڑے گا۔تو چار پانچ کھانوں سے زائد کی یہ صرف ایک دعوت مجھے یاد ہے اس کے سوا کھانا تو الگ رہا مجھے بھی سات کھانوں کی دعوت میں بھی شامل ہونے کا موقع نہیں ملا۔ہاں انگریزی کھانے اس سے مستثنے ہیں کیونکہ انگریزی کھانے یوں تو بہت زیادہ ہوتے ہیں اور کئی کئی کھانوں کی فہرست پیش کی جاتی ہے۔لیکن کھانے کے قابل صرف دو تین ہی ہوتے ہیں، باقی سب نام کے طور پر جمع کئے ہوئے ہوتے ہیں جنھیں انگریز بھی نہیں کھاتے۔غرض مجھے یاد نہیں کہ میں نے کبھی سات کھانے کھائے ہوں، اور سات کھانے ہضم کرنے والا تو میرا معدہ ہی نہیں۔بعض لوگ ممکن ہے کھا سکتے ہوں۔اسی وقت ایک غیر احمدی دوست نے ایک اور طرف میری توجہ پھرائی ہے۔وہ کہتے ہیں آپ کو خود ایسی دعوت دیکھنے کا موقع نہیں ملا مگر آپ کے علم میں تو آیا ہے کہ ایک صاحب محرم کے دن ننانوے کھانے کھاتے ہیں۔یہ درست ہے میں نے کل ہی یہ ذکر تعجب سے سُنا ہے جس وقت یہ واقعہ مجھے سُنایا جا رہا تھا ایک دوست جو پاس بیٹھے تھے مسکرا کر کہنے لگے کہ شاید یہ صاحب سواں کھانا محرم کے غم کی وجہ سے چھوڑ دیتے ہیں۔خیر یہ