خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء) — Page 124
۱۲۴ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء خطابات شوریٰ جلد دوئم دی جائے مگر وہ کمیٹی کے پاس اُس وقت تک گرو ر ہے جب تک پوری رقم زمین لینے والا ادانہ کر دے۔اگر زمیندار اس طرح کریں تو ایک سال میں ہزاروں ایکٹر خریدے جاسکتے ہیں۔ایک تو امور عامہ اس تحریک کو جاری کرے یعنی زمینداروں میں تعاونی کمیٹیاں بنائے جن کا کام مکان بنانا نہیں بلکہ زمین خریدنا ہو۔دوسری تجویز یہ ہے کہ ایکسپرٹ پیدا کرے، یہ نہایت ضروری ہے اور پہلے بھی اس کی طرف توجہ دلائی ہے مگر کم توجہ کی گئی ہے۔یہاں ایک طالب علم ہوتا تھا جسے عبداللہ ٹو پا کہتے تھے۔وہ سرحدی علاقہ کا تھا اور کہتا تھا میں اس لئے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آیا ہوں کہ تعلیم پانے کے بعد امریکہ جاؤں گا اور وہاں بندوقیں بنانا سیکھوں گا۔چنانچہ وہ علی گڑھ جا کر گریجوایٹ بنا اور امریکہ گیا جہاں اُس نے رائفلیں بنانا سیکھیں۔پھر سرحد میں کارخانہ کھولا وہ فوت ہو چکا ہے مگر اب بھی ایسے لوگ ہیں جو ہتھیار بناتے ہیں اور اعلیٰ درجہ کے بناتے ہیں تو ایک سرحدی کے دل میں اعلیٰ خیال پیدا ہو ا۔پھر کوئی وجہ نہیں کہ احمدی نو جوانوں میں اس قسم کے خیال نہ پیدا ہوں۔آجکل ہوائی جہاز چلانا ایک اعلیٰ فن ہے اس کے سیکھنے کی فیس ساڑھے تین سو روپیہ ہے ہمارے نو جوان سینما پر پانچ سال میں اس سے زیادہ رقم خرچ کر دیتے تھے۔مگر ایک بھی احمدی نوجوان ایسا نہیں جس نے ہوائی جہاز چلانا سیکھا ہو۔میرا لڑکا ناصر احمد ولایت سے واپس آیا تو میں نے اسے کہا اگر کوئی صورت ہو تو تم وہاں جا کر ہوائی جہاز چلانا ضرور سیکھو۔ہر شخص یہ کام نہیں سیکھ سکتا اس کے لئے جسمانی صحت کا ایک معیار مقرر ہے اسی طرح نظر کا معیار ہے، اعصاب کا معیار ہے، اگر اعصاب مضبوط نہ ہوں تو اونچائی پر جانے کی وجہ سے جنون ہو جاتا ہے۔میں پھر جماعت کے نو جوانوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ایسے کام سیکھیں جو آئندہ کام آ سکیں۔ان باتوں کی طرف میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں اور متعلقہ صیغہ کو بھی کہ وہ ایسی باتیں شائع کرے اور جماعت کو ان پر عمل کرائے۔میں امید کرتا ہوں کہ ۱۵ دن کے اندر اندر محکمہ سکیم بنا کر پیش کر دے گا کہ ان تجاویز پر عمل کرانے کے لئے یہ انتظام کیا گیا ہے۔اگر بیت المال کے عملہ میں کم آدمی ہوں تو رپورٹ کرے۔اسی طرح تخفیف کمیٹی جلد