خطابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 52 of 110

خطابات — Page 52

52 پھر خوف کی حالت میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہوئی کیونکہ یہی ایک مومن کو حکم۔اور یہی ایک مومن کی شان ہے کہ جب بھی تکلیف میں ہو اللہ تعالیٰ کے حضور جھکے۔بہر حال الہی وعدوں کے پورے ہونے کا دور تو دائمی ہے۔اس کی تسلی ہمیں اللہ تعالیٰ نے کروائی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد خوف کی حالت کو جو امن بخشا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو یہ فرمایا تھا کہ وہ وعدہ میری ذات کی نسبت نہیں ہے بلکہ تمہاری نسبت وعدہ ہے اور آپ کا یہ فرمانا کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلا دے لے اس وعدہ کو اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کی وفات پر نئی شان سے پورا فرمایا اور خلافت رابعہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے پھر جماعت کے امن کے سامان پیدا فرما دیئے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ وہ قدرت ثانیہ دائی ہے اس کا نظارہ تمام دنیا نے M۔T۔A کے ذریعہ سے ایک بار پھر دیکھا۔اسلام کے ابتدائی دور میں اگر خلافت راشدہ کچھ عرصہ تک محدود ہوئی اور چار خلافتیں تھیں تو وہ بھی آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی تھی جیسا کہ میں نے حدیث بیان کی ہے۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے بعد اسلام کی تاریخ نے ہر میدان میں ایک نیا باب کھولنا تھا۔سو قدرت ثانیہ کا پانچواں دور بھی اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق ایک نیا باب ہے۔دشمن پر ایک تازیانہ ہے۔دشمن کی خوشیوں کو خاک میں ملانے کا ایک ذریعہ رسالہ الوصیت صفحہ 5۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305