خطابات — Page 51
51 پھر 1982 کا سال آیا جب حضرت خلیفہ امسیح الثالث بھی ہم سے رخصت ہوئے۔اللہ تعالیٰ نے پھر اپنی جماعت کو سہارا دیا اور خلافت رابعہ کا انتخاب عمل میں آیا۔آپ کے وقت میں جماعتی ترقی کا ایک اور نیا دور شروع ہوا۔دشمن جماعت کی ترقی کو دیکھ کر حواس باختہ ہوا اور خلافت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی۔جماعت کا سر کچلنے کی اپنے زعم میں کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیاروں کا ساتھ دیتے ہوئے حضرت خلیفہ امسیح الرابع ” کو معجزانہ طور پر دشمن کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملاتے ہوئے یہاں پہنچا دیا۔اور دشمن جو خلافت کا سر کچلنا چاہتا تھا اس کو اللہ تعالیٰ نے اس طرح کچلا کہ اس کے جسم کا ایک ذرہ بھی باقی نہیں بچا۔رح اور پھر ایک نیا دور یہاں آکر اسلام کی تبلیغ کا شروع ہوا۔MTA کا اجراء ہوا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تبلیغ ایک نئی شان کے ساتھ زمین کے کناروں تک پہنچی۔ہمارے خدا کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیا گیا وعدہ عظیم الشان طور پر پورا ہو ا۔دشمن تو خلافت پر ہاتھ ڈال کر اسے عضو معطل بنانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کا منصوبہ اسے ایسے ذریعہ سے لوگوں کے گھر تک پہنچانے کا تھا جس کی راہ میں کوئی جغرافیائی روک حائل نہیں ہو سکتی تھی۔اگر ان جماعتی ترقیات کا میں ذکر کرنے لگوں تو کئی گھنٹے لگنے کے بعد بھی یہ ذکر ختم نہیں ہوسکتا۔جلسوں کی تقاریر میں یہ ذکر آرہا ہے اور کچھ انشاء اللہ آئندہ بھی آتا رہے گا۔بہر حال خلافت رابعہ کا سنہری دور جماعت کو نئے نئے راستوں کی نشاندہی کرتا ہوا اپریل 2003 تک الہی منشا کے مطابق رہا اور جماعت آپ کی وفات پر ایک بار