خطابات

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 104 of 110

خطابات — Page 104

166 104 رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے جو ایک دن پورا ہوگا۔لے پس آج بعض جگہ پر ہمیں مخالفین بظاہر دور میں نظر آرہے ہیں اور احمدی فلم میں پتے ہوئے نظر آرہے ہیں لیکن یہ عارضی تکلیفیں ہیں، یہ عارضی حالت ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ جلد اب وہ دن طلوع ہونے والا ہے جب احمدیوں پر ظلم کرنے والے خس و خاشاک کی طرح اڑا دیئے جائیں گے کیونکہ یہی خدا تعالیٰ کا منشا ہے۔اور کوئی طاقت نہیں جو خدا تعالیٰ کا مقابلہ کر سکے۔پس آج دنیا میں بسنے والے وہ مظلوم احمدی جو چاہے انڈونیشیا میں بس رہے ہوں یا بنگلہ دیش میں بس رہے ہوں یا پاکستان میں رہنے والے ہوں ،صبر اور دعا سے خدا کا فضل مانگتے ہوئے ، اس کے حضور سجدہ ریز رہیں۔انشاء اللہ تعالیٰ آخری فتح مسیح محمدی کے غلاموں کی ہی ہے کیونکہ آپ ہی وہ قوم ہیں جو اخلاص و وفا سے آنحضرت ﷺ کی حکومت کو دنیا میں قائم کرنے کے لئے ہر کوشش میں مصروف ہیں۔اللہ تعالیٰ استقامت دکھاتے ہوئے ہمیں اس کام کی توفیق دیتا چلا جائے۔ہمیشہ یاد رکھیں ہم وہ خوش قسمت ہیں جن کے ساتھ مسیح الزمان کی دعائیں شامل ہیں۔اس شخص کی دعائیں شامل ہیں جس کے بارہ میں آنحضرت ﷺ نے فرمایا اس کا آنا میرا آنا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ہم تو یہ دعا کرتے ہیں کہ خدا جماعت کو محفوظ رکھے اور دنیا پر یہ ظاہر ہو جائے کہ تجلیات الہیہ صفحہ 17۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409-410