خطابات — Page 105
105 نبی کریم ﷺ برحق رسول تھے اور خدا کی ہستی پر لوگوں کو ایمان پیدا ہو جائے“ لے اللہ تعالیٰ ہمیں ایمان اور یقین میں بڑھاتا چلا جائے اور ہم ہمیشہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعاؤں کے وارث بنتے چلے جائیں۔اب اس جلسے کا اختتام ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو توفیق دے کہ جو پاک تبدیلیاں آپ لوگوں نے اپنے اندر ان دنوں میں پیدا کیں انہیں ہمیشہ اپنے اندر قائم رکھیں اور ہر دن آپ کے ایمان اور ایقان کو بڑھاتا چلا جائے۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو خیریت سے اپنے اپنے گھروں میں واپس لے جائے اور ہمیشہ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔ہمیشہ آپ کی حفاظت کرے اور ہر وہ فیض اور ہر وودعا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ماننے والوں کے لئے فرمائی اس کو ہمارے حق میں قبول فرمائے۔آمین (اس کے بعد حضور نے دعا کروائی ) ملفوظات جلد چہارم صفحہ 261۔ایڈیشن 2003 ء