خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 491
خطابات طاہر جلد دوم 491 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 2000ء ترجمہ : اللہ تعالیٰ تیری حفاظت کرے گا۔اگر چہ لوگ تیری حفاظت نہ کریں اور اگر لوگ تیری حفاظت نہ کریں تو اللہ تیری حفاظت کرے گا۔پاک ہے اللہ۔تو خدا کا وقار ہے۔پس وہ تجھے ترک نہیں کرے گا۔تو وہ مسیح ہے جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاسکتا۔اللہ تعالیٰ کافروں کے لئے مومنوں پر الزام لگانے کا کوئی ذریعہ نہیں رکھے گا۔کیا تو نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو کم کرتے چلے آتے ہیں اس کی تمام طرفوں سے۔کیا تو نے نہیں دیکھا کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے۔پس تم ایک وقت تک نشانات کی انتظار کرو۔تو برگزیدہ مسیح ہے اور میں تیرے ساتھ اور تیرے انصار کے ساتھ ہوں اور تو میرا اسم اعلیٰ ہے۔تو مجھے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید۔تو میرے تمام محبوبوں کا قائم مقام ہے۔پس صبر کر یہاں تک کہ ہمارا حکم آوے اور اپنے نزدیکی رشتہ داروں کو ڈرا اور اپنی قوم کوڈرا اور کہہ میں کھلا کھلا نذیر ہوں۔یہ ایک بدخلق قوم ہے۔انہوں نے میرے نشانوں کی تکذیب کی اور ٹھٹھا کیا۔سو خُدا اُن کے لئے تجھے کفایت کرے گا اور اس کو تیری طرف واپس لائے گا۔اللہ تعالے کے کلمات کو کوئی تبدیل کرنے والا نہیں اور اللہ کا وعدہ حق ہے اور تیرا رب جو چاہتا ہے کرتا ہے۔کہہ مجھے اپنے رب کی قسم ہے کہ یہ سچ ہے اور تو شک کرنے والوں میں سے مت ہو۔(تذکرہ صفحہ : ۳۰۵،۳۰۴) پھر الہام ہے۔”خدا اپنے پاس سے تیری مدد کرے گا۔وہ لوگ تیری مدد کریں گے جن کے دلوں میں میں الہام ڈالوں گا“۔( تذکرہ صفحہ: ۲۹۸) یہ نظارے بکثرت دنیا نے دیکھے ہیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مدد الہامات کے ذریعہ اور وحی و کشوف کے ذریعہ ہوئی ہے۔اب بھی ہو رہی ہے اور آئندہ بھی ہوتی رہے گی۔میں غم سے تجھے نجات دوں گا۔میں خدا قادر ہوں۔ہم تجھے ایک گھلی فتح دینگے۔جو ولی کو فتح دی جاتی ہے وہ بڑی فتح ہوتی ہے اور ہم نے اس کو