خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 434
خطابات طاہر جلد دوم آپ فرماتے ہیں۔434 لیکھر ام پشاوری کی نسبت ایک اور خبر افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1997ء " آج ۲ را پریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴ ماہ رمضان ۱۳۱۰ھ ہے صبح کے وقت تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع مکان میں بیٹھا ہوا ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں۔اتنے میں ایک شخص قوی ہیکل ،مہیب شکل گویا اُس کے چہرے پر سے خون ٹپکتا ہے میرے سامنے آکر کھڑا ہو گیا۔میں نے نظر اُٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت اور شمائل کا شخص ہے گویا انسان نہیں ، ملا یک شدّ ادغلا ظ میں سے ہے اور اُس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اُس کو دیکھتا ہی تھا کہ اُس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے اور ایک اور شخص کا نام لیا کہ وہ کہاں ہے۔تب میں نے اُس وقت سمجھا کہ یہ شخص لیکھرام اور دوسرے شخص کی سزا دہی کے لئے مامور کیا گیا ہے۔مگر مجھے معلوم نہیں رہا کہ وہ دوسرا شخص کون ہے ہاں یقینی طور پر یاد ہے کہ وہ دوسرا شخص انہیں چند آدمیوں میں سے تھا جن کی نسبت میں اشتہار دے چکا ہوں اور یہ یک شنبہ کا دن اور چار بجے صبح کا وقت تھا۔فالحمد اللہ علی ذالک۔برکات الدعا۔روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۳) حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کا یہ ایک لمبا سلسلہ تھا جو جاری رہا۔اس میں خاص بات یہ قابلِ توجہ ہے کہ ۱۸۸۶ء میں آپ نے پہلی بار یہ پیشگوئی کی۔۱۸۹۳ء کی بات ہے کہ لیکھر ام نے کلیہ اس مباہلے کو قبول کر لیا اور اُس کے مقابل پر ایک پیشگوئی شائع کی۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے یہ چھ سال کا عرصہ کیوں بتایا حالانکہ اُس سے کم بھی ہو سکتا تھا۔پہلے شروع میں آپ نے ایک سال کا اظہار کیا تھا مگر جب خدا تعالیٰ نے آپ کو خبر دی۔وہ چھ سال کی خبر تھی۔اُس کی وجہ لیکھرام کی جوابی کارروائی پڑھنے سے سمجھ آجاتی ہے۔لیکھرام نے ۱۸۹۳ء میں جو جوابی مباہلہ شائع کیا۔اس میں اُس نے یہ لکھا کہ تین سال کے اندر یہ میری پیشگوئی ہے۔قادیان سے مرزا کا وجود۔اُس کا نام ونشان مٹا