خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 399 of 527

خطابات طاہر (جلد دوم ۔ افتتاحی خطابات جلسہ سالانہ) — Page 399

خطابات طاہر جلد دوم 399 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1996ء اندھیروں سے پاک نہیں ہیں جب تک پوری صفائی اور پورے قلب سلیم کے ساتھ ، پورے تقویٰ کے ساتھ ہم اپنے نفس کو نہیں پہچانیں گے ہمارا سفر تو حید کی جانب ممکن ہی نہیں ہے اور توحید کے بغیر یہ دنیا زندہ نہیں ہوسکتی۔ایک ہی راہ ہے اس دنیا کو زندہ کرنے کی اور وہ تو حید کی راہ ہے۔اس راہ پر چلنے کے لئے آمادہ ہوگی تو دنیا زندہ ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے بعض ایسے الفاظ سے مخاطب فرمایا جن کا بہت گہرا تعلق آپ کے منصب سے تھا جو آج ہمارا بھی منصب ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا منصب ہی ہمارا منصب ہے اگر وہ نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔انتَ مِنّى بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِى وَتَفْرِيدِي فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ ( تذکرہ:۵۳) تو مجھ سے ایسا ہے جیسا میری توحید اور تفرید سودہ وقت آ گیا جو تیری مدد کی جائے اور تجھ کو لوگوں میں معروف و مشہور کیا جائے ، تو میرا ہے اور ایسا میرا ہے جیسے میری توحید و تفرید اور میرا یکتا ہونا ایک ہونا فَحَانَ اَنْ تُعَانَ پس وقت آ گیا ہے کہ تیری مدد کی جائے وَتُعْرَفَ بَيْنَ النَّاسِ اور تجھے دنیا سے روشناس کرایا جائے۔یہ وہ الہام ہے جس پر بسا اوقات جہلاء اعتراض کرتے ہیں اور تمسخر کرتے ہیں کہ دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو گویا خدا ہونے کا دعوی کر دیا۔کہتے ہیں الہام ہوا ہے أَنتَ مِنِّی بِمَنْزِلَةِ تَوْحِيدِی کہ تو میری توحید کی طرح پیارا ہے، میری تو حید ہی کی طرح ہے۔پس وقت آگیا ہے کہ تیرا تعارف کروایا جائے۔سوال یہ ہے کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ وقت آ گیا ہے کہ خدا کی توحید کو قائم کیا جائے یا وقت آ گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تعارف کروایا جائے۔اس مضمون کو ذرا سا پلٹیں تو ایک اور طرح کا مضمون دکھائی دیتا ہے ذرا پلٹیں تو پھر ایک اور مضمون اس سے ابھرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔دیکھنے والے کی نیت اور اس کے تقویٰ سے یہ بدلتے ہوئے مناظر پیدا ہوں گے اگر ٹیڑھی نظر سے اور شرک کی نظر سے کوئی دیکھے گا تو اسے ایک شرک کا مضمون سمجھے گا، اگر صاف سیدھی تقویٰ کی نظر سے دیکھے گا اور توحید کی نظر سے دیکھے گا تو توحید کا عظیم الشان بیان اس میں پائے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب اللہ نے مخاطب فرمایا تو آپ نے کیا سمجھا، آپ فرماتے ہیں۔