خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 471
خطابات ناصر جلد دوم دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء ہمارے نبی پیارے نبی۔رحمت للعالمین اور عالم اطفال - سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔پیارے اسلام کی پیاری باتیں۔رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی باتیں۔پیارے مہدی کی پیاری باتیں۔سیرت حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ۔سیرت حضرت عمر رضی اللہ عنہ۔سوانح فضل عمر رضی اللہ عنہ سوانح حضرت علی رضی اللہ عنہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیاں۔حضرت بلال رضی اللہ عنہ۔اب یہ بلال جو ہے یہ میرے کہنے پر بچوں کے لئے لکھی گئی ہے۔مجھے اس لئے خیال آیا کہ غالبا ۱۹۷۸ء میں جب میں لندن میں تھا۔یہ Deliverance of Christ from the Cross پر ہماری کانفرنس تھی۔تو وہاں ایک دوست نے مجھے تحفہ دی ایک انگریز کی لکھی ہوئی کتاب بلال وہ کتاب پڑھ کے عجیب کیفیت ہوتی ہے دل کی۔میں نے بعض دوستوں کو کہا کہ یہ بڑی اچھی ہے پڑھنی چاہئے کہ ہمارے ایک نو مسلم کمال ڈنمارک کے ہیں۔اس دفعہ بات ہورہی تھی تو کہنے لگے میں نے وہ منگوائی تھی انگلستان سے (وہ انگریزی جانتے ہیں ) اور میں نے پڑھی اور میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔میں نے انہیں کہا کہ جب میں نے پڑھی میری بھی آنکھوں میں آنسو آئے۔وہ عجیب کتاب ہے۔جو اس انگریز نے لکھی وہ بھی عجیب ہے۔میں نے یہاں کہا کہ بچوں کے لئے بچوں کی زبان میں ( ہماری تاریخ بھری ہوئی ہے۔حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے ذکر سے ترجمہ نہیں کرنا۔اپنی کتاب لکھو بچوں کے لئے )۔تین حصوں میں اس نے شائع ہونا ہے پہلا حصہ چھپ گیا ہے اور بڑی اچھی ہے۔میں سمجھتا ہوں ہر احمدی بچے کو وہ پڑھنی چاہئے اور ہزاروں کی تعداد میں ہوں گی ( دو چار ہزار ) کہتے ہیں بک نہیں رہی اور یہ رسالہ جو ہے خالد۔بہت سے تو اس کے اندر مضمون تھے میرے اپنے ہی سفر کے ساتھ تعلق رکھنے والے۔میں نے پڑھے۔میں تو اس لئے بھی پڑھتا ہوں کہ دیکھوں کوئی غلط باتیں نہ لکھ گئے ہوں لیکن میں نے ہی محسوس کیا کہ یہ جماعت کے نوجوانوں کو ( نو جوانوں کا ہے ) یہ پڑھنا چاہئے۔اس لئے میں اس وقت ہر ضلع کے ضلعی قائد اور ضلعی امیر دونوں کی ایک کمیٹی بنا تا ہوں اور میری ہدایت یہ ہے کہ آپس میں سر جوڑو اور سارے خدام کو خالد دو۔ان کے Issue ہیں بڑے اچھے جو نئے ہیں باقی تو ان کی خریداری اچھی چل رہی ہے۔تین تین ہزار ہیں۔انا للہ۔میں سمجھا تھا کہ دس دس ہزار ہیں۔اتنی چھوٹی تعداد ہے۔مشاورت سے پہلے ساری بک جانی چاہئے نمبر ایک نمبر دو یہ کہ مشاورت سے پہلے آپ کے