خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 472 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 472

خطابات ناصر جلد دوم ۴۷۲ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ دسمبر ۱۹۸۰ء بچوں نے پڑھ لینی چاہئیں اور اگر آپ کو یہ تین ہزار سے زیادہ چاہئیں ہوں گی تو پھر یہ ہدایت ہے خدام الاحمدیہ کے لئے کہ وہ مزید شائع کریں۔یہ بارہ جو بچوں کی کتابیں ہیں، ان کی مجموعی قیمت بتیس روپے ہے۔کوئی ایسی زیادہ نہیں ہے۔کلمیں بنالیں جو کریں۔مشاورت سے پہلے ان کے پاس کوئی کتاب نہ ہوا اور مشاورت سے پہلے آپ کے گھر میں کوئی کتاب سلامت نہ ہو۔بچہ پڑھے گا تو پھاڑ بھی دے گا نا کہیں سے۔اس لئے کہ مشاورت کے بعد ان کتب کو دوبارہ چھپوا کے میں بیرون پاکستان بھجوانے کا انتظام سوچ رہا ہوں۔اس سے پہلے آپ اپنا حصہ لیں۔قرآن پبلیکیشنز نے قرآن کریم معرلی یعنی متن بغیر ترجمے کے ہے اور اسی طرح قرآن پبلیکیشنز نے سیپارے بھی اول دوئم اور سوئم شائع کئے ہیں اور قرآن کریم متن بغیر ترجمہ جو جیسی سائز ہے زیر طباعت ہے زیر طباعت جو جیسی سائز ہے وہ افریقہ میں بڑا مقبول ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جو تفسیر پانچ جلدوں میں شائع ہوئی تھی۔جب میں نے کراچی اور بعض دیگر مقامات پر تحریک کی تو انہوں نے کہا کہ جی ہمیں تو ملتی نہیں۔ہم لینا چاہتے ہیں وہ سن لیں کہ اس وقت مل رہی ہے اور دو مہینے کے بعد میرے پاس شکایت کریں کہ اب نہیں مل رہی۔پھر میں اور چھپوا دوں گا انشاء اللہ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب جس چھپیں تو جلد تر نکل جانی چاہئیں۔آپ کی لائبریری میں ہونی چاہئیں۔آپ کو عادت ہونی چاہئے ان کے پڑھنے کی۔بار بار پڑھنے کی۔گھر میں سنانے کی۔بچوں کو پڑھانے کی۔جماعت بڑھ رہی ہے demand بھی ، مطالبہ بھی بڑھنا چاہئے۔بہت سارے نام ہیں جنہیں میں چھوڑتا جاتا وں۔جتنی کتابیں بھی چھپتی ہیں یہ اس کا اشتہار دیں گے ان کی طرف توجہ ہونی چاہئے۔اس کا آپ کے ساتھ تعلق نہیں۔جماعت ہائے کرہ ارض کے ساتھ تعلق ہے۔لندن مشن سے دیباچہ تفسیر قرآن انگریزی میں چھپ گیا۔لندن مشن سے دیباچہ تفسیر قرآن فریج زبان میں چھپ گیا۔اس کی بڑی ضرورت تھی۔ترجمہ قرآن جرمنی اور سوئٹزر لینڈ سے دس ہزار چھپا ہے۔جرمن ٹرانسلیشن اور ڈنمارک میں ڈینیش ترجمہ قرآن کریم کا اور امن کا پیغام ڈینش زبان میں اور انڈونیشین زبان میں ترجمہ قرآن مع مختصر نوٹ گیارہ سے اکیس سیپاروں تک چھپ چکے ہیں وہاں کی جماعتیں اس سے فائدہ اُٹھائیں۔نائیجیریا مشن نے ترجمہ سورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرہ یورو با زبان