خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 470 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 470

خطابات ناصر جلد دوم دوسرے روز کا خطاب ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۰ء چالیس ہزار روپے، لاکھ روپے میں خرید لوں گا۔مجھے دے دینا اپنی زندگی میں۔کچھ تو پہلے کتب خانہ ہوگا۔شاہی محل میں لاکھ ، ڈیڑھ لاکھ کتاب اس نے اکٹھی کی اور ساری کتب کو پڑھا اور حاشیے پر نوٹ لکھے اور بڑے علمی وہ نوٹ تھے بعد محققین اور علماء بڑی قدر کی نگاہ سے جنہیں دیکھا کرتے تھے۔باتیں جو میں آپ سے کر رہا ہوں یہ خدا تعالیٰ نے ایک چھوٹی سی آیت میں مجھے سمجھائیں۔إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعَلَمُوا (فاطر : ٢٩) عالم اس آیت میں اس شخص کو کہا گیا ہے جو خدا تعالیٰ کی صفات کی معرفت رکھنے کی وجہ سے اپنے اندر خشیة اللہ پیدا کرتا ہے۔تو خدا تعالیٰ کی صفات کا علم رکھنا صحیح عالم بننے کے لئے ضروری ہے۔ہمارے ہاں بہت سی کتب چھپتی ہیں۔جب نہیں چھپتیں بہت کی شکایتیں میرے پاس آنی شروع ہو جاتی ہیں۔یہ شکایتیں آتی ہیں کہ کتابیں نہیں چھپ رہیں۔جب چھنے لگتی ہیں تو پھر بھی بہت سی شکایتیں میرے پاس آنے لگتی ہیں۔یہ شکایتیں آنے لگتی ہیں کہ ہم نے کتابیں شائع کی ہیں۔لوگ ان کولے کے پڑھتے نہیں۔یہ تو درست نہیں ہے۔ایک تو رسالے ہیں اخبار ہیں۔الفضل ہے۔درست ہے میرے پاس شکایت بھی آتی ہے اور میں اسے صحیح تسلیم کرتا ہوں کہ ہر روز کا الفضل بہت سے لوگوں کے لئے (ساروں کے لئے نہیں) ایسا ہوتا ہے کہ وہ دومنٹ دیکھ کے کہتا ہے کہ اس میں میرے مطلب کی کوئی چیز نہیں لیکن بہت سارے ایسے ہیں جن کے مطلب کے لئے اس میں بھی چیزیں ہیں لیکن اگر ایک مہینے میں پانچ ایسے Issue روزانہ افضل کے جو ہیں وہ آپ کومل جاتے ہیں کہ دس نئی کام کی باتیں آپ کے علم میں آگئیں تو اس مہینے میں جو آپ نے خرچ کیا چند روپے الفضل کے اوپر اس قیمت سے زیادہ کی علمی با تیں آپ کومل گئیں اگر آپ کے دل میں علم کی قدر ہے۔انصار اللہ کا ماہنامہ ہے وہ بھی محنت کرتے ہیں۔ماہنامہ خالد اچھا اُبھر رہا ہے بہت اچھا ہو گیا ہے۔تحریک جدید کا یہ ماہنامہ ہے۔مصباح ہے۔تشخیز الا ذہان ہے۔ہفتہ وار لا ہور ہے۔کچھ اور بھی ہوں گے۔اب ماہنامہ خالد نے بڑے پیار کے ساتھ ایک باتصویر نمبر نکالا اور وہ کہتے ہیں وہ پکا نہیں۔ان کو لیتا ہوں میں پہلے انہوں نے بچوں کے لئے بہت سی کتابیں لکھوائیں اور بچوں کی کتابوں کی ضرورت بھی تھی اور میں نے اس کی تحریک بھی کی تھی۔بچوں کے لئے کچھ ایسی کتب بھی چھپی ہیں جو خود میرے کہنے پر وہ لکھی گئیں۔ان کے پاس اس وقت بڑی تھوڑی کتابوں کا سیٹ ہے۔صرف بارہ۔