خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 450 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 450

خطابات ناصر جلد دوم ۴۵۰ اختتامی خطاب ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۹ء میں کھا لیتے ہیں با قاعدہ گھی کے ساتھ ، پھر قطع نظر اس کے فوائد اس کے پھر بھی ہیں، اس بحث میں نہیں میں اس وقت پڑتا۔پھر ایک ہمارے صحابی تھے ان کا اسلام جوش میں آیا اس نے اپنی بیوی کو کہا کہ میں تو روز ہی روزہ رکھوں گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع ملی اس نے کروا دی یہ تو کہتا ہے میں روز روزہ رکھوں گا آپ نے اس کو بلایا کہا نہیں تم مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو ایک نیکی کا ثواب دس گنا ہوتا ہے تمیں روزوں کا ثواب تمہیں مل جائے گا۔انہوں نے کہا نہیں یا رسول اللہ میں اس سے زیادہ رکھتا ہوں اسی طرح وہ کرتے کرتے پھر آپ نے کہا سب سے زیادہ جو ہے وہ یہ ہے شکل کہ ایک دن رکھو ایک دن چھوڑو۔روز نہیں رکھو گے تم اور بھی حقوق ہیں جو تم نے ادا کرنے ہیں تو یہ کتنی بڑی ہے ہر چیز میں یہ حکمت ہے۔کھانا ہے مثلاً قرآن کہتا ہے كُلُوا کھاؤ، قرآن نے یہ نہیں کہا کہ نہ کھاؤ۔قرآن کہتا ہے جو حلال ہے کھاؤ قرآن کریم نے کہا ہے کہ ہر کھانے کی نعمت میں نے اے مسلمان میں نے تیرے لئے پیدا کی ہے لولاک لما خلقت الافلاک آپ کے متبعین کے لئے ہوئی ناں ہر چیز اچھی کھاؤ وَاشْرَبُوا اور اچھی حلال پینے کی چیزیں ہیں پیو کوئی نہیں روکتا جس چیز سے ہم روکتے ہیں وَلا تُسْرِفُوا اسراف نہ کرنا۔اس زندگی میں بیمار ہو جاؤ گے اخروی زندگی میں بداخلاقوں میں تمہارا نام شمار ہو گا ثواب تمہیں نہیں ملے گا بہت ساری بداخلاقیاں پیدا ہو جائیں گی بہت سے حقوق ہیں جو تلف ہو جائیں گے بہت سے لوگ ہیں جو تمہاری توجہ کو اپنی طرف کھینچ نہیں سکیں گے اگر تم نے کھانے میں اسراف کیا آپ ضرورت سے زیادہ موٹاپے کی طرف مائل ہو کے بیمار رہنے لگ جاؤ گے مستقل بیماری آ جائے گی یہ اعتدال کھانے میں اور باریکیوں میں ، خدا تعالیٰ تو علام الغیوب، کھانا کھاؤ لیکن جو ہم نے مختلف اقسام کے کھانے پیدا کئے ہیں سب کا حصہ دو کھانے میں تمہارے لئے پیدا کیا ہے۔بنیئے کی طرح جو اپنی دوکان پہ بیٹھ کے لڈو ہی کھائی چلے جاتا ہے اور موٹا ہو جاتا ہے میٹھا بھی کھاؤ مقدار کے مطابق ، گھی بھی کھاؤ تھوڑ اسا ، سٹارچ بھی کھاؤ یہ جو آئے ہیں گندم وغیرہ کے پروٹین بھی کھاؤ ، پروٹین میں پھر آگے قسمیں بنادیں اللہ تعالیٰ نے ، بڑا دیالو ہے خدا ، بڑا مہربان ہے، بڑا اس نے ہم پر رحم کیا ہے بڑی چیزیں پیدا کر دیں پروٹین ہمیں اس نے دی عام گوشت جو ہے کئے کا گوشت ،