خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 244 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 244

خطابات ناصر جلد دوم ۲۴۴ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء اغلاط کا مجموعہ اور تحقیق کی ایک کتاب بن جائے گی اس طرف رحجان ہو گیا ہے جس کو مقبولیت عطا کی ہے اسلام کے خلاف جو تعصب رکھنے والے سکالرز تھے The so called Scholars بڑے محققین سمجھے جاتے تھے ، انہوں نے ، اس تعصب نے اس کو مقبولیت دی ہے۔ایک دفعہ ہمارے Oxford کی یونین کی ڈبیٹ ہو رہی تھی تو اس میں امریکہ سے ٹیم آئی ہوئی تھی ایک بڑا ذہین مسخرہ تھا ہمارا مقر ر آ کسفورڈ کا ، اس نے کھڑے ہو کے یہ تقریر کی کہ ، جو میں نے بتایا ناں کتنا جمع کیا۔اس نے کہا فلاں اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اتنے امریکن باہر چلے گئے ہیں سیر و سیاحت کے لئے اور فلاں اخبار میں یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ اتنے باہر چلے گئے ہیں، اور ان کا جب ہم مجموعہ کرتے ہیں تو ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ آج یعنی اس دن جس دن وہ بول رہا تھا امریکہ میں ایک آدمی بھی نہیں موجود، سارے کے سارے وہاں سے جاچکے ہیں۔تو وہ تو اس نے ایک مذاق کیا تھا اس ٹیم کے ساتھ لیکن حقیقت ہے یہ، اس نے تو چند آدمی تھے نا ان کو ہنسانے کے لئے ایک بات کہہ دی لیکن انسانیت کے ساتھ یہ مذاق کیا گیا ہے کہ ایک یہاں سے غلط بات لی ایک وہاں سے غلط بات لی اور ایک کتاب لکھ دی اور بڑی شاباش مل گئی ایسے شخص کو۔اس واسطے ضرورت تھی، کہ یہ کہا جاتا انسان کو ، کہ یہ دعا کرو، کہ اے ہمارے رب ہمارے محض علم میں زیادتی نہ کر کیونکہ جو غلط باتیں ہوئی ہیں اس میں بھی علم میں یہ زیادتی تو ہو جاتی ہے کہ غلط کتا میں لکھی جارہی ہیں یہ بھی علم میں زیادتی ہے نہ ایک، کہ پہلے نہیں تھیں اب کتا ہیں لکھی جانے لگیں زیادتی ہوئی۔تو محض اتنا نہیں کافی آج کی دنیا میں ، بلکہ یہ ہے کہ جو حقائق ہیں ان کی ہمیں اطلاع دے۔رَبِّ اَرِنِى حَقَائِقَ الْاَشْيَاءِ تو احمدی جو ہیں مصنفین ، ان کا یہ فرض ہے کہ اس پس منظر میں جن باتوں کی ضرورت ہے ان کو سامنے رکھے اور پھر وہ کتب لکھیں دنیا کی ہدایت اور ان راہنمائی کے لئے اور ان کی خیر خواہی میں اور ہر علمی میدان میں حقائق ان کے سامنے رکھ کے اور اس لحاظ سے ان کو ترقی کی راہ پر لے جانے کی کوشش یہ ہمیں ہی کرنی پڑے گی ، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اس قسم کی غلطیاں جو ہیں، احمدی جماعت کو اللہ تعالیٰ یہ روشنی عطا کرے گا، کہ وہ جو اسلام کے مخالف اسلام پہ اعتراض کر رہے ہیں نہ صرف یہ کہ ان اعتراضات کو غلط وہ ثابت کر کے دکھائیں گے بلکہ اسلام کی خوبیاں ان کے سامنے رکھیں گے اور