خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 245 of 646

خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 245

خطابات ناصر جلد دوم ۲۴۵ دوسرے روز کا خطاب ۲۷ ؍ دسمبر ۱۹۷۷ء ان کے دلوں کو اسلام کے لئے جیتیں گے۔ہمارے مصنف جو ہیں وہ تعداد کے لحاظ سے اور ان کی جو کوشش ہے اس کا نتیجہ، کتب کی تعداد کے لحاظ سے اتنا نہیں جتنی کہ آج کی دنیا کوضرورت ہے، اس طرف جماعت کے جو علماء ہیں صرف دینی علماء نہیں ، اچھے دماغ ہیں ، ڈاکٹر سلام ہیں وہ تھیوریٹیکل فزکس میں بڑے اچھے ہیں، اور ہیں، ان کو یہ چیزیں سامنے رکھ کے، اور دنیا کو بتانا چاہئے کہ کس طرح تم غلطی کر رہے ہو اور اگر تم نے اصلاح نہ کی تو پھر تباہی کی طرف تم لے کے جاؤ گے دنیا کو۔باہر دوروں پہ جب میں جاتا ہوں تو تھوڑا سا تنگ یہ کہہ کے بھی کیا کرتا ہوں کہ تمہاری کس بات پر ایمان لائیں آج تم کچھ کہتے ہو کل کچھ اور کہنے لگ جاتے ہو بالکل متضاد بات ایک وقت میں کہہ دیا عورت ماں بچے کو دودھ نہ پلائے ، بچہ بھی بیمار ہو جائے گا، ماں بھی بیمار ہو جائے گی دوسرے وقت میں لاکھوں شائد کروڑوں ماؤں کی صحتیں اور بچوں کی صحبتیں خراب کرنے کے بعد کہ دیا ، ہو ہو ہو بڑی غلطی ہو گئی تھی بھئی معاف کرنا ہم نے یہ غلط کہا تھا کہ نہ پلائیں دراصل پلانا چاہئے تب صحت اچھی رہتی ہے۔ایک وقت میں ایک دوائی کہہ دی بڑی اچھی ہے دوسرے وقت میں کہہ دیا کہ یہ زہر ہے اس طرح کی ہزاروں مثالیں سامنے آتی ہیں ، وقت ہے کہ ہم انسانیت کو اس قسم کے خطرات سے محفوظ کرنے کے لئے علمی میدانوں میں بھی کوشش کریں اور دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں میں برکت ڈالے اور انسانیت کی ہدایت کے لئے اسلام کے نور کے نیچے کھڑے ہو کر ہم کوئی سامان پیدا کریں۔جن کتب کے متعلق مجھے کہا گیا ہے کہ میں آج کے جلسے میں اعلان کروں نظارت اشاعت و تصنیف کی طرف سے ایک کتاب نجات کے نام سے شائع ہوئی ہے جس میں تفسیر کبیر سورہ مریم کی تفسیر کا ایک حصہ عیسائیت اور اسلام کا موازنہ یعنی عیسائیت کے نزدیک نجات کسے کہتے ہیں اور اسلام کے نزدیک نجات کسے کہتے ہیں یہ موازنہ کیا گیا ہے۔دوسری کتاب احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک ہے اس میں حوالے بہت سے درج ہوتے ہیں بڑی مفید کتاب ہے اور مکرم ابوالعطاء صاحب مرحوم رضی اللہ عنہ کے بہائیت کے متعلق پانچ مقالے اسے بھی غالباً دوسری دفعہ یا شاید پہلی دفعہ شائع کیا گیا ہے۔تحریک جدید کی طرف سے مجموعی طور پر