خطاباتِ ناصر (جلد دوم ۔1974ءتا 1981ء) — Page 172
خطابات ناصر جلد دوم ۱۷۲ دوسرے روز کا خطاب اار دسمبر ۱۹۷۶ء سیدھا راستہ ہے جنتوں تک پہنچنے کا اور یہ مشکل راستہ نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے فارسی کلام میں ایک جگہ فرمایا ہے کہ خدا کو حاصل کرنا تو بڑا ہی آسان ہے ، وہ جان مانگتا ہے جان دے دو۔کیا مشکل ہے۔میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے عجیب شان تھی اُس جماعت کی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تربیت یافتہ تھی۔دشمن کی جو تدبیر تھی کہ ان کو سختی کر کے ہلاک کیا جائے ،تلوار سے اور نیزے سے اور تیر کمان سے ان کو مارا جائے اس کے مقابلے میں ان کو بھی تلوار میان سے نکالنی پڑی اور نہ اسلام تو پیار اور اخوت اور محبت کا مذہب ہے لیکن بہر حال ان کو تلوار نکالنی پڑی اور میدانِ جنگ میں جانا پڑا اور جانیں دینی پڑیں۔ان کی سوانح زندگی پر جب ہم غور کرتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے آج کل لوگ کوٹھیاں بناتے ہیں اور اس قسم کی طرز تعمیر ہوگئی ہے کہ ایک سونے کا کمرہ ہے ایک بیٹھنے کا کمرہ ہے وغیرہ۔تو آج کے دنیا دار انسان کو اپنے سونے والے کمرے سے بیٹھنے والے کمرے تک جانا یا بیٹھنے والے سے سونے والے کمرے تک جانا اس سے زیادہ مشکل ہے جتنا کہ اُن لوگوں کے لئے اس دنیا کو چھوڑ کر خدا کی دوسری دنیا کی جنتوں کے اندر جانا آسان تھا۔ان کے اندر کوئی احساس ہی نہیں پیدا ہوتا تھا آرام کے ساتھ اپنی زندگی خدا کے حضور پیش کر دیتے تھے۔وہ چونکہ خدا تعالیٰ کی معرفت رکھتے تھے اس واسطے ان کو کوئی مشکل در پیش نہیں آتی تھی۔یہ ہے سیدھا راستہ ، قرآن کریم کا بتایا ہوا صراط مستقیم : جو جنتوں کی طرف لے کر جاتا ہے۔لیکن چونکہ انسان کو خدا نے پیدا ہی جنتوں میں داخل کرنے کے لئے کیا ہے اس لئے وہ لوگ جو اعمال سوء بجالاتے ہیں ، وہ لوگ جو اعمال صالحہ بجا نہیں لاتے ، جو ( ڈیزرو ) deserve نہیں کرتے کہ انہیں جنت میں بھیجا جائے ، جن کی بدیاں نیکیوں سے بڑھی ہوئی ہیں اور بدیوں کا پلڑا بھاری ہے ان کے لئے خدا تعالیٰ کا دوسرا اصول یعنی اس کے قہر کے جلووں کا، جوان پر ظاہر ہونا ہوتا ہے لیکن یہ سوچنے والی بات ہے کہ ان کے متعلق خدا تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ اس انسان کو میں نے اپنی جنتوں کے لئے پیدا کیا تھا مگر اس نے اپنی دنیوی زندگی میں اپنے لئے جنتوں کا سامان اکٹھا نہیں کیا ، جس غرض کے لئے اس کو پیدا کیا گیا تھا اس غرض کو اس نے پورا نہیں کیا اس واسطے میں اس کی روح کو ہلاک کر دیتا ہوں اور وہ مالک ہے ایسا کر سکتا تھا لیکن یہ نہیں کہا بلکہ خدا