خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 656 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 656

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) - ۲۸ / دسمبر ۱۹۷۳ء۔اختتامی خطاب ہیں۔اس لئے اپنے باطن میں یعنی روحانی قوتوں اور ان کی نشو و نما میں بالکل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عکس ہیں اور چونکہ حل کامل ہیں۔اس لئے پہلے تمام انبیاء کے مقابلہ میں جوظل کامل نہ تھے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ظل کامل کا مقام بلند ہے۔پھر یہ بھی عجیب بات کہ بعض نے مہدی کے زمانہ کو پایا تو ہے مگر اسے پہچانا نہیں مثلاً ہمارے غیر مبائعین دوست ہیں۔انہوں نے مہدی کو پایا مگر اس کی عظمت کو نہیں پہچانا اور وہ جنہوں نے پایا تو نہیں تھا لیکن انہوں نے مہدی کو پہچان لیا ، چارسوسال پانچ سو سال آٹھ سو سال پہلے ان کے دل میں اتنی عظمت اور احترام ہے کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے ایک حوالہ ہے کہ مہدی کھڑا ہوگا اور کہے گا کہ جس نے عیسی علیہ السلام کو دیکھنا ہو وہ مجھے دیکھ لے اور اسی طرح دوسرے انبیاء کا نام لے گا اور کہے گا کہ سب کی صفات میں سے ایک حصہ ظل کامل ہونے کے لحاظ سے مجھے ملا ہے۔تو مہدی کا یہ مقام امت محمدیہ کے صلحاء کے دلوں میں ہے۔اس قسم کے بہت سے حوالے اکٹھے ہو گئے ہیں۔ہمارے علماء کو تو پہلے علم ہے لیکن اکٹھے ہو کر جواثر دل پر پڑتا ہے اس کی خاطر ا کٹھے، ترجمہ کے ساتھ میں یہ حوالے شائع کرا دوں گا۔مہدی کے تو معنی اور مفہوم اور اس کی حقیقت ہی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ سے براہ راست ہدایت پانے والا حاصل کرنے والا۔تو وہ لوگ جو تقلید کے عادی ہو چکے ہوں گے وہ اس کو نہیں مانیں گے کیونکہ اجتہاد سے خدا تعالیٰ کی عطا کردہ فراست مختلف ہوگی پھر بعض لوگوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ علماء انکار کریں گے مہدی کا کیونکہ اس پر ایمان لانے کے نتیجہ میں ان کی چودھراہٹ جاتی رہے گی۔اس لئے وہ کہیں گے کہ ایک مولانا حضرت بنے ہوئے ہیں یہ نہیں رہیں گے اس لئے وہ اس کا انکار کر دیں گے۔یہ بھی لکھ دیا ہے وہ کہیں گئے کہ اس طرح دین کو ہم نے جو دنیا کمانے کا ذریعہ نہیں کہہ رہا اور نہ کسی کے متعلق کہہ رہا ہوں میں آپ کو یہ بتا رہا ہوں کہ پہلوں نے مہدی کو ہر پہلو سے شناخت کیا۔اتنی عظمت ہے ان کے دلوں میں مہدی علیہ السلام کی کہ انسان حیران ہو جاتا ہے۔انہوں نے اسے مسیح بھی کہا اور محمد اور احمد کا لقب بھی دیا۔مہدی بھی کہا۔محمود بھی کہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ظل بھی کہا اور آپ کا بروز بھی کہا اور مہدی علیہ السلام کے کام بتائے۔آپ کا زمانہ بتایا۔یہ بھی بتایا کہ عیسائیت کا دجل اس زمانہ میں پھیلا ہوگا اور وہ اس کو مٹا دیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ میں اپنی اس مہم میں کامیاب ہو چکا ہوں۔اب کہاں