خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 249 of 773

خطاباتِ ناصر (جلد اوّل۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 249

خطابات جلسہ سالانہ (۱۹۶۵ء تا ۱۹۷۳ء) ۲۴۹ ۱۳ جنوری ۱۹۶۸ء۔اختتامی خطاب بہترین طریق پر پیش کرنے کا ملکہ۔یہ تمہیں عطا کیا گیا ہے۔یہ ایک ہی چیز کے دو حصے ہیں اور وسرے ہم نے تمہیں عمل کی توفیق دی اور تمہیں یہ کہا کہ اپنا عملی نمونہ پیش کر کے دنیا کو قرآن کریم کی طرف بلانا۔وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ اس میں عملی نمونہ پیش کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ اگر تم ( جدال میں غالب آنے کے معنی بھی ، کوئی ایسی کوشش جس میں انسان غالب آتا ہے اور اس میں بتایا گیا ہے ) صرف دلائل لے کے ان کے پاس گئے تو وہ دلائل سے خاموش تو ہو جائیں گے لیکن فوراً وہ مطالبہ کریں گے کہ اس پاک تعلیم کا عملی نمونہ ہمیں دکھایا جائے۔کیونکہ کوئی تعلیم خود کتنی ہی حسین کیوں نہ ہوا اگر اس پر دنیا عمل نہ کرے تو دنیا اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتی تعلیم ایسی چیز تو نہیں کہ وہ ہوا میں چکر لگاتی رہے اور دنیا اس سے فائدہ اٹھالے تعلیم تو کہتے ہی اُسے ہیں جس پر عمل کیا جائے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ دوسری چیز ہم نے یہ دی ہے۔بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ بِالَّتِی سے مراد عمل ہے وہ عمل جو احسن عمل ہو۔صرف عمل صالح نہیں ، صرف نیک نمونہ نہیں بلکہ جب بہترین نمونہ ہو گے۔تب دنیا تمہاری طرف جھکے گی اور مائل ہوگی۔بعض اپنے ماحول میں بعض لوگوں کا احسن عمل نہ بھی ہو۔صرف عمل صالح ہو تب بھی گزارہ ہو جائے گا لیکن جب آپ منکر اسلام کے سامنے جاتے ہیں۔اس وقت محض عمل صالح آپ کو فائدہ نہیں دیتا بلکہ عمل صالح میں سے جو احسن عمل ہے بہترین عمل ہے اس سے وہ اثر قبول کرتا ہے ورنہ وہ اثر قبول نہیں کرتا۔میں نے بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ سے جو استدلال کیا ہے۔قرآن کریم کی دوسری آیات اس کی تائید کرتی ہیں لیکن اس خیال سے کہ وقت زیادہ ہو جائے گا۔میں نے ان آیات کو لیا نہیں جہاں اللہ تعالیٰ نے ویسے بڑی وضاحت سے قرآن کریم نے احسن کا لفظ اعمال کے متعلق استعمال کیا ہے جہاد کے سلسلہ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا ( النور : ۳۹) کہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔اگر تم چاہتے ہو کہ تمہیں فلاح دارین حاصل ہو اور لوگوں کے دلوں پر فتح پاؤ تو پاکیزگی اختیار کرو۔عقل سے کام لو اور کلام الہی کی ہدایات پر چلو۔خود اپنے تئیں سنوارو اور دوسروں کو اپنے اخلاق فاضلہ کا نمونہ دکھاؤ تب البتہ کامیاب ہو جاؤ گے ( ملفوظات جلد اول صفحہ ۴۲) تو التِي هِيَ أَحْسَنُ تو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ بیان فرمایا ہے کہ امت مسلمہ کے وہ