مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 291 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 291

25 مئی 2005ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالٰی لندن واپسی تشریف لے گئے۔الفضل 2-3 جون 2005 ء) حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا دورہ کینیڈا (Canada): 4 جون 2005 ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کینیڈا کے دورے کے لئے روانہ ہوئے۔حضور انور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا جہاز ہیتھرو ائر پورٹ سے روانہ ہو کر 9 گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد وینکوور ائر پورٹ پر اُترا امیگریشن ایریا میں نائب امیر کینیڈا، صدر جماعت وینکوور اور مرزا محمد افضل صاحب مربی سلسلہ وینکوور نے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہنے کی سعادت حاصل کی۔گورنمنٹ کینیڈا کی طرف سے حضور کو State Guest یعنی حکومتی مہمان قرار دیا گیا۔(الفضل 10 جون 2005 ء ) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اس دورہ کے دوران وینکوور میں پہلی احمد یہ بیت الذکر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔وزیر اعظم کینیڈا نے اپنے پیغام میں جماعت احمدیہ وینکوور کو اس مسجد کے سنگ بنیاد پر مبارک باد پیش کی۔اس کے علاوہ حضور نے کیلگری بلکہ پورے صوبہ البرٹا کی پہلی بیت الذکر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔24 جون 2005 ء کو کینیڈا کے 29 ویں جلسہ سالانہ کا آغاز ہوا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لوائے احمدیت لہرایا اور امیر صاحب کینیڈا نے کینیڈا کا پرچم لہرایا۔25 جون کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ اماء اللہ سے خطاب فرمایا۔26 جون کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سے اختتامی خطاب فرمایا۔30 جون کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کینیڈا کے وزیر اعظم پال مارٹن سے ملاقات کی اور طلبا جامعہ احمدیہ کا جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔(الفضل 23 جون، 1-9-13-18 جولائی 2005ء) 5 جولائی کو ساڑھے نو بجے نیشنل مجلس عاملہ کینیڈا کی میٹنگ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ ہوئی۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے عاملہ کے ممبران سے باری باری ان کے کام پروگراموں اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں دریافت فرمایا اور ہدایات جاری فرمائیں۔6 جولائی کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مربیان کی میٹنگ لی جس میں ان کے کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایات سے نوازا۔ایک ماہ سے زائد عرصہ پر محیط حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا یہ دورہ کینیڈا 7 جولائی کو اختتام پذیر ہوا اور آپ ایدہ اللہ تعالیٰ 7 جولائی بروز بدھ کو لندن واپس تشریف لے آئے۔حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کا دورہ بھارت: (الفضل 21 جولائی 2005ء) ماریشیس کا تیرہ روزہ دورہ مکمل فرمانے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالی 11 ستمبر 2005ء کو ہندوستان تشریف لے آئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا طیارہ 7 گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد دہلی کے اندرا گاندھی ائر پورٹ پر اترا جہاں صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔(الفضل 28 دسمبر 2005ء) 291