مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء

by Other Authors

Page 292 of 600

مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 292

12 دسمبر کو حضور انور ایدہ اللہ نے نیشنل اسمبلی کے سپیکر مسٹر سام ناتھ چڑجی کو شرف ملاقات بخشا اور قطب مینار، مسجد قوت الاسلام کی سیر کی۔اس کے علاوہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کی قبر پر دعا کی اور غیاث الدین تغلق کے تعمیر کردہ قلعہ تغلق آباد کی سیر بھی کی۔اس قلعہ کی سیر کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بیت الہادی تشریف لے گئے اور نماز ظہر وعصر جمع کر کے پڑھائیں۔نمازوں کی ادائیگی کے بعد حضور ایدہ اللہ نے مقبرہ ہمایوں دہلی کی سیر بھی کی۔13 دسمبر 2005ء کو حضور ایدہ اللہ تعالٰی دہلی سے آگرہ تشریف لے گئے۔آگرہ میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے تاریخی تاج محل کی سیر بھی فرمائی۔آگرہ اور دہلی کی کئی ایک دیگر تاریخی عمارات کی سیر فرمانے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ قادیان کے لئے روانہ ہو گئے۔قادیان میں دورہ مسعود الفضل 5 جنوری 2006ء) 15 ستمبر 2005ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ دہلی سے قادیان تشریف لے گئے۔صبح ساڑھے سات بجے شیتا بدی ایکسپریس نامی ریل گاڑی دہلی سٹیشن سے امرتسر کے لئے روانہ ہوئی۔جب حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی گاڑی لدھیانہ پہنچی تو حضور کا پُر نور چہرہ دیکھتے ہی لدھیانہ کے احمدی احباب بچے اور خواتین فرط جذبات سے سسکنے اور رونے لگے۔یاد رہے کہ لدھیانہ شہر وہ تاریخی شہر ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 23 مارچ 1989ء کو حضرت صوفی احمد جان صاحب کے گھر پر بیعت کا آغاز فرمایا تھا۔امرتسر میں مختصر قیام کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بٹالہ سے گزرتے ہوئے چار بج کر پچاس منٹر پر دارالامان قادیان ہے کی بستی میں داخل ہوئے اور وہ تاریخ ساز دن آن پہنچا جب خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ کے قدم بطور خلیفہ اسیح پہلی بار قادیان کی مبارک سر زمین پر پڑے تو اس موقع پر قادیان کی پوری بستی کو دُلہن کی طرح سجایا گیا تھا اور مینارة امسیح بجلی کے قمقموں جگمگا رہا تھا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ قادیان میں داخل ہوتے ہی سیدھے بہشتی مقبرہ تشریف لے گئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار مبارک پر لمبی پر سوز دعا کی اور پھر دارا مسیح تشریف لے گئے۔16 دسمبر کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مہمان خانہ کا وزٹ فرمایا اور منسٹر پنجاب سردار پرتاب سنگھ باجوہ صاحب سے ملاقات کی۔اس ساری کاروائی کو میڈیا نے پہلے کی طرح خوب کوریج دی۔(الفضل 13 جنوری 2006ء) 26دسمبر 2005ء کو خدا کے فضل سے قادیان میں 114 ویں جلسہ سالانہ کا پہلا دن تھا جس میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لوائے احمدیت لہرایا۔بعد میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سامعین سے جلسہ کا افتتاحی خطاب فرمایا۔بعد میں حضور ایدہ اللہ تعالٰی نے لنگر خانے اور رہائشی انتظامات کا جائزہ لیا جلسہ سالانہ قادیان کو میڈیا نے بھر پور کوریج دی۔الفضل 20 جنوری 2006ء) 27 دسمبر 2005ء کو جلسہ سالانہ کا دوسرا دن تھا جس میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے لجنہ اماء اللہ سے خطاب فرمایا۔28 دسمبر کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ کا اختتامی خطاب فرمایا۔قادیان کے اس جلسہ میں شرکت کے لئے 45 ممالک سے اڑھائی ہزار کے قریب احمدی قادیان آئے ہوئے تھے۔29 دسمبر کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے قادیان کی سترھویں مجلس شوری سے خطاب فرمایا بعد میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ ماریشیس کے نئے تعمیر ہونے والے مشن ہاؤس کا افتتاح فرمایا اور اس کا نام سرائے عبیداللہ رکھا یہ نام حضرت مولوی عبیداللہ صاحب جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے اور مرکز قادیان سے ماریشیس جانے والے دوسرے مربی سلسلہ تھے، کے نام پر رکھا آپ (حضرت مولانا عبید اللہ صاحب رضی اللہ عنہ) عین جوانی کی حالت میں ماریشیس میں خدمت دین 292