مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 289
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی کا دورہ نائیجیر یا(Nageria): بینن کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد حضور پر نور ایدہ اللہ تعالیٰ نائیجیریا کے لئے روانہ ہوئے اور 11 اپریل 2004 ء کو قریباً ساڑھے دس بجے نائیجیریا پہنچے۔اس دورہ کے دوران حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے (Owode) بیت الذکر کا افتتاح فرمایا اور دعا کروائی۔اس دورہ کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ نائیجیریا سے خطاب بھی فرمائے۔اپنے دورہ نائیجیریا کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہوٹل حفظ کلاس کا سنگِ بنیاد بھی اپنے دست مبارک سے رکھا۔ازاں بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اوجورو کو بیت الذکر کا افتتاح بھی فرمایا۔13 اپریل 2004 ء کو سوا بارہ بجے مربیان نائیجیریا کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی میٹنگ ہوئی جس میں حضور ایدہ اللہ تعالٰی نے دعوت الی اللہ اور تربیتی پروگراموں کا جائزہ لیا اور تفصیل سے ہدایات دیں۔اسی دن شام پانچ بجے حضور انور ایدہ اللہ کی معلمین کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔14 اپریل 2004ء کو حضور پرنور ایدہ اللہ تعالی افریقہ کا تاریخ ساز دورہ مکمل فرمانے کے بعد کامیابی سے بخیر و عافیت لندن پہنچ گئے۔حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کا دورہ سپین (Spain): یکم جنوری 2005ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالی فرانس کا دورہ مکمل فرمانے کے بعد سپین تشریف لے گئے۔2 جنوری کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ میڈرڈ اور پھر پیدرو آباد روانہ ہوئے۔(الفضل 28 دسمبر 2004ء) 5 جنوری کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے الحمرا محل اور اس سے ملحقہ باغ جنت العریف کا وزٹ (visit) فرمایا۔6 جنوری کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سپین کے تاریخی شہر قرطبہ کا وزٹ فرمایا اور جلسہ سالانہ کے انتظامات کا جائزہ لہ 7 جنوری 2005 ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ سپین کے 20 ویں جلسہ سالانہ کا آغاز فرمایا۔8 جنوری کو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سے اختتامی خطاب فرمایا اس موقع پر صدر مملکت کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔10 جنوری کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سپین کا دورہ مکمل فرما کر ہمسایہ ملک جبر الٹر تشریف لے گئے۔الفضل 12-13-14-19-24 جنوری 2005ء) حضور ایدہ اللہ تعالی دورہ کینیا (Kenya): 26 اپریل 2005 ء کو حضور پرنور ایدہ اللہ تعالیٰ دورہ مشرقی افریقہ کے لئے لندن کے ہیتھرو ائر پورٹ سے روانہ ہوئی اور کینیا کے لوکل ٹائم کے مطابق شام 8:30 منٹ پر نیروبی کے انٹر نیشنل ائر پورٹ پر آپ ایدہ اللہ تعالی کا جہاز اترا۔مکرم وسیم احمد چیمہ صاحب نے اپنی مجلس عاملہ کے چند ممبران کے ساتھ حضور کا استقبال کیا۔28 اپریل کو کینیا کے چالیسویں جلسہ سالانہ کا انعقاد ہوا اس جلسہ میں کینیا کے نائب صدر جناب موڈی اوری ( Mudi Awori) نے بھی شرکت فرمائی۔بعد میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ سے خطاب فرمائے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدیہ بیت الذکر نواشہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس کے علاوہ ناکورو (Nakuru) میں بھی ایک بیت الذکر کا سنگ بنیاد حضور ایده 289