مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 288
(Daboase) کے معائنہ کے لئے تشریف لے گئے۔ہسپتال کے احاطے میں ڈاکٹر محمد ابراہیم صاحب نے اپنے خرچ پر ایک بیت الذکر تعمیر کروائی تھی، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دعا کے ساتھ اس بیت الذکر کا افتتاح فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالٰی غانا میں جماعت ا عت احمدیہ کی سب سے پہلے بننے والی مسجد واقع سالٹ پانڈ بھی تشریف لے گئے اور اس مسجد کو آباد کرنیکی تلقین فرمائی۔الفضل 31 مارچ 2004ء) بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالینے غانا کے 75 ویں جلسہ سالانہ کا آغاز فرمایا۔یہ جلسہ دو دن یعنی 18 اور 19 مارچ تک جاری رہا اور اس میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بصیرت افروز خطاب بھی فرمائے۔جلسہ کے بعد مختلف علاقوں کے پیرا ماؤنٹ چیفس کو شرف ملاقات بخشنے کے بعد حضور ایدہ اللہ تعالیٰ 25 مارچ کو غانا سے بذریعہ کار واگا ڈوگو بُرکینا فاسو کے لئے تشریف لے گئے۔( الفضل 6-7 ابريل 2004ء) برکینا فاسو (Burkina Faso) میں ورُودِ مسعود : غانا کا کامیاب دورہ فرمانے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ مؤرخہ 25 مارچ 2004 ء بروز جمعرات پاگا(Paga) بارڈر کے راستے نانا سے بُرکینا فاسو میں وارد ہوئے۔26 مارچ کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بُرکینا فاسو کے وزیر اعظم اور صدر مملکت کو ملاقات کا شرف بخشا۔اس کے علاوہ حضور نے بُرکینا فاسو کے جلسہ سالانہ سے بھی خطاب فرمائے۔مورخہ 3 اپریل 2004ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمد یہ ہسپتال وگا ڈوگو کا افتتاح فرمایا۔آخر میں بُرکینا فاسو کی مجلس عاملہ اور مربیان کرام کو زریں ہدایات سے نوازنے کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ 4 اپریل کو بُرکینا فاسو سے بینن کے لئے روانہ ہو گئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا دورہ بینن (Benin): الفضل 7-8-16 اپریل 2004ء) بینین (Benin) کے مقامی وقت کے مطابق حضور ایدہ اللہ تعالیٰ 14اپریل 2004ء کو بینن کے انٹرنیشنل کو تو نو ائر پورٹ (International Coutonou Air Port) پر 7:20 پر وارد ہوئے۔یہ کسی بھی خلیفہ امسیح کا بینن کا پہلا دورہ تھا۔جہاز کی سیڑھیوں پر امیر صاحب ببین مجلس عاملہ کے بعض ممبران مربیان اور ڈاکٹرز نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔بینن کے دورہ کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے پیرا کو (Parakou) شہر میں تعمیر ہونے والی پہلی احمدیہ بیت الذكر، بیت العافیہ کا افتتاح بھی فرمایا۔نیز اسی شہر کے پہلے ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دستے مبارک سے فرمایا، اس کے علاوہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے پورٹونووو (Portonovo) کی بیت احمد یہ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بینن کے دورے کے دوران ہمسایہ ملک نائجر (Niger) سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات بھی فرمائی، 62 افراد کے اس وفد میں سلطان آف آگاریں اپنے گیارہ رکنی وفد کے ساتھ شامل ہوئے۔8 اپریل کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے صدر مملکت ببینن سے ملاقات فرمائی۔10 اپریل 2004 ء کو حضور ایدہ اللہ تعالٰی نے بینن کے ایم ٹی اے (M۔T۔A) سٹوڈیو کا افتتاح فرمایا۔11 اپریل کو حضور انور ایدہ اللہ تعالٰی بین کا دورہ مکمل فرمانے کے بعد نائیجیریا کے لئے تشریف لے گئے۔288 (الفضل 28 دسمبر 2004ء)