مقالہ جات برائے تقاریر دوران صد سالہ خلافت جوبلی ۲۰۰۸ء — Page 175
ہوئی، شادی بیاہ بھی انہوں نے کیا اور کوٹھی بھی بنا کر دی (النصرة)۔تمام پاس رہنے والے زندہ ہوں گے اب بھی شاہد ہوں گے کہ حضرت اماں جان ناصر کو ”مبارک سمجھ کر اپنا بیٹا ظاہر کرتی تھیں اور کہا کرتی تھیں: " تو میرا مبارک ہے عائشہ والدہ نذیر احمد جس کو حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا نے پرورش کیا اور آخر تک ان کی خدمت میں رہیں یہی ذکر اکثر کیا کرتی ہے کہ اماں جان تو ناصر کو اپنا مبارک ہی کہا کرتی تھیں کہ یہ تو میرا مبارک مجھے ملا ہے۔۔کئی سال ہوئے میں بہت بیمار ہوئی تو میں نے ایک کاپی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض باتیں جو یاد تھیں لکھی تھیں ان میں یہ روایت اور اپنا خواب میں نے لکھا تھا وہ کاپی میرے پاس رکھی ہوئی ہے“ والسلام مبارکه حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی پیش گوئیاں: ایک مبشر رؤیا: حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں: " بشارات ربانیہ از مولانا جلال الدین شمس صفحه 18-17) ” میں نے دیکھا کہ میں بیت الدعا میں بیٹھا تشہد کی حالت میں دعا کر رہا ہوں کہ الہی میرا انجام ایسا ہو جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ہوا۔پھر جوش میں آ کر کھڑا ہو گیا ہوں اور یہی دعا کر رہا ہوں کہ دروازہ کھلا ہے اور میر محمد اسماعیل صاحب اس میں کھڑے روشنی کر رہے ہیں۔اسماعیل کے معنی ہیں خدا نے سن لی اور ابراهیمی انجام سے مراد ابراہیم کا انجام ہے کہ ان کے فوت ہونے پر خدا تعالیٰ نے حضرت اسحاق علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام دو قائمقام کھڑے کر دیئے۔یہ ایک طرح کی بشارت ہے جس سے آپ لوگوں کو خوش ہونا چاہئے۔“ عرفان الہی انوار العلوم جلد 4 صفحہ 288) حضرت خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود رضی اللہ عنہ کی حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے متعلق ایک پیشگوئی 8 اپریل 1915ء الفضل قادیان میں شائع ہوئی درج ذیل ہے: ایک ناصر دین لڑکے کی پیشگوئی: حضرت خلیفة أصبح الثاني (رضی اللہ عنہ) نے 26 ستمبر 1909ء کو ایک صاحب کے نام خط لکھا جس میں ایک ناصر دین لڑکے کی پیدائش کی خبر دی گئی تھی یہ خوشخبری حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے متعلق تھی جو کہ آپ رحمہ اللہ تعالٰی کی پیدائش 16 نومبر 1909 ء سے پہلے کی ہے چنانچہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس خط میں تحریر فرماتے ہیں: "السلام علیکم۔۔۔مجھے بھی خدا نے خبر دی ہے کہ میں تجھے ایک ایسا لڑکا دوں گا جو دین کا ناصر ہو گا اور اسلام کی خدمت پر کمر بستہ ہوگا۔66 والسلام 175