خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 77
کر سکے گی اور تمہارے مقابلہ میں بالکل ناکام و نامراد رہے گی۔جیسا کہ مشہور ہے اسفند یار ایسا تھا کہ اس پر تیر اثر نہ کرتا تھا۔تمہارے لئے ایسی حالت خلافت کی وجہ سے پیدا ہوسکتی ہے۔جب تک تم اس کو پکڑے رکھو گے تو کبھی دنیا کی مخالفت تم پر اثر نہ کر سکے گی۔درس القرآن فرمودہ حضرت مصلح موعود ۲ مارچ ۱۹۲۱ء ، درس القرآن صفحہ ۷۲ مطبوعہ نومبر ۱۹۲۱ء بحواله الفضل انٹر نیشنل ۱۳ تا ۱۹ مئی ۲۰۰۵ء) اسی طرح فرمایا: اسلام کبھی ترقی نہیں کر سکتا جب تک خلافت نہ ہو۔ہمیشہ خلفاء کے ذریعہ اسلام نے ترقی کی ہے اور آئندہ بھی اسی ذریعہ سے ترقی کرے گا۔درس القرآن فرموده حضرت مصلح موعود ۲ مارچ ۱۹۲۱ء ، درس القرآن صفحہ ۷۲ مطبوعہ نومبر ۱۹۲۱ء بحواله الفضل انٹر نیشنل ۱۳ تا ۱۹ مئی ۲۰۰۵ء) پس خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ خلافت کی برکتوں سے ہی عالم اسلام تمکنت ، استحکام،شان وشوکت اور غلبہ حاصل کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ اور کوئی نظام یا طریقہ کار مذکور نہیں ہے جو اسلام کے لئے ترقی کا موجب بن سکے۔(2) امن کی ضمانت خلافت حقہ اسلامیہ کی ایک برکت یہ بھی ہے کہ جماعت مومنین میں پیدا ہونے والے خوف کو اس کے ذریعہ دور کر دیا جاتا ہے اور مومنوں کو امن واطمینان عطا کیا جاتا ہے۔انسانی زندگی خواہ انفرادی ہو یا اجتماعی ، اس میں نشیب وفراز ، دُکھ سکھ اور خوف وامن کا دور دورہ رہتا ہے۔جب ایک قافلہ سوئے منزل روانہ ہوتا ہے تو کبھی پتھریلی چٹانیں اس کے قدموں کو اذیت سے ہمکنار کرتی ہیں تو کہیں سرسبز لہلہاتی کھیتیاں اس کی آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتی ہیں۔کبھی وہ