خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 76 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 76

۷۵ دامنِ اسلام کو ہر اعتراض سے پاک، اس کی حقانیت کو ثابت اور اسے دیگر ادیان پر غالب کر دیا گیا۔پھر آنحضرت کم کی پیشگوئی کے مطابق آپ کی وفات کے بعد آپ کی جماعت میں دو خلافت على مِنْهَاجِ النُّبُوَّة قائم ہوئی اور نظامِ خلافت کے ذریعہ اس الہام کی صداقت چار دانگ عالم میں ظاہر ہوئی اور خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس کے ذریعہ آج دینِ مصطفی علم کو دنیا کے ہر خطہ میں علمی، اخلاقی اور روحانی اعتبار سے برتری حاصل ہے۔اسلام کے سامنے ہر مذہب کے پیش کردہ دلائل حباب بر آب ثابت ہو چکے ہیں۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی فرماتے ہیں: دیکھو ہم ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کر رہے ہیں مگر تم نے کبھی غور کیا کہ یہ تبلیغ کس طرح ہو رہی ہے؟ ایک مرکز ہے جس کے ماتحت وہ تمام لوگ جن کے دلوں میں اسلام کا درد ہے اکٹھے ہو گئے ہیں اور اجتماعی طور پر اسلام کے غلبہ اور اس کے احیاء کے لئے کوشش کر ہے ہیں وہ بظاہر چند افراد نظر آتے ہیں مگر ان میں ایسی قوت پیدا ہوگئی ہے کہ وہ بڑے بڑے اہم کام سرانجام دے سکتے ہیں۔جس طرح آسمان سے پانی قطروں کی صورت میں گرتا ہے پھر وہی قطرے دھاریں بن جاتی ہیں اور وہی دھار میں ایک بہنے والے دریا کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اس طرح ہمیں زیادہ قوت وشوکت حاصل ہوتی چلی جارہی ہے۔۔۔۔۔اس کی وجہ محض یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں خلافت کی نعمت عطا کی ہے۔اور فرمایا: الفضل (ربوه) ۲۵ مارچ ۱۹۵۱ء) تم خوب یاد رکھو کہ تمہاری ترقیات خلافت کے ساتھ وابستہ ہیں اور جس دن تم نے اس کو نہ سمجھا اور اسے قائم نہ رکھا وہی دن تمہاری ہلاکت اور تباہی کا دن ہوگا۔لیکن اگر تم اس کی حقیقت کو سمجھے رہو گے اور اسے قائم رکھو گے تو پھر اگر ساری دنیا مل کر بھی تمہیں ہلاک کرنا چاہے گی تو نہیں