خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 73 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 73

۷۲ سے محروم ہوگئی تو پھر یہ امر اس کی مرضی پر موقوف ہے کہ وہ چاہے تو اس انعام کو جاری رکھے اور چاہے تو بند کر دے۔پس خلیفہ کے بگڑنے کا کوئی سوال نہیں۔خلافت اس وقت چھینی جائے گی جب تم بگڑ جاؤ گے۔پس اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کی ناشکری مت کرو اور خُد اتعالیٰ کے الہامات کو تحقیر کی نگاہ سے مت دیکھو بلکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ تم دعاؤں میں لگے رہوتا قدرت ثانیہ کا پے در پے تم میں ظہور ہوتا رہے۔تم ان نا کاموں اور نا مرادوں اور بے عملوں کی طرح مت بنو جنہوں نے خلافت کو رڈ کر دیا بلکہ تم ہر وقت ان دعاؤں میں مشغول رہو کہ خُدا قدرت ثانیہ کے مظاہر تم میں ہمیشہ کھڑے کرتا رہے تا کہ اس کا دین مضبوط بنیادوں پر قائم ہو جائے اور شیطان اس میں رخنہ اندازی کرنے سے ہمیشہ کے لئے مایوس ہو جائے“۔خلافت راشدہ انوار العلوم جلد ۵۱ صفحه ۵۹۳) حضرت خدیہ مسیح الا وال نے اس تصویر کا دوسرا رخ بھی پیش فرمایا ہے کہ : جو ان خلفاء کا منکر ہواس کی پہچان یہ ہے کہ اعمالِ صالحہ میں کمی ہوتی چلی جاتی ہے اور وہ دینی کاموں سے رہ جاتا ہے۔حضرت طلیقہ اسح الاساتید واللہ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: وو الفضل ۱۷ ستمبر ۱۹۱۳، حضرت خلیفہ مسیح الاول) ” صالح بنو اور دعاؤں میں لگے رہوتا کہ یہ خلافت کا انعام تم میں ہمیشہ جاری رہے۔جیسا کہ میں نے کہا یہ اعزاز قائم رکھنے کے لئے ، اگر یہ گزشتہ ۹۷ سال سے کسی خاص ملک کے لوگوں کے حصے میں آ رہا ہے تو اس کو قائم رکھنے کے لئے ، دعاؤں اور نیک اعمال کی ضرورت ہے۔ورنہ کوئی قوم بھی جوا خلاص اور وفا اور تقویٰ میں بڑھنے والی ہوگی اس علم کو بلند کرنے