خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 319 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 319

۳۱۵ احکام اور فیصلے نہیں ہیں گو اس کی جناب میں مقبول اور اس کی طرف سے تائید یافتہ ہیں۔یہ وجوہات ہیں جن کی بناء پر نبی یا خلیفہ کی بیعت کے ساتھ ” معروف“ کا لفظ لازم کیا گیا ہے۔پس بیعت کرنے والا اس شعور اور تحفظ کے احساس ساتھ اپنی بیعت کا اقرار کرتا ہے کہ وہ خود کو کسی ایسے عہد میں نہیں باندھ رہا جس میں اللہ کی نافرمانی کا امکان ہے یا وہ کسی ایسی اطاعت سے منسلک نہیں کیا جا رہا جو منکرات پر مبنی ہے۔بیعت کے معاہدہ میں یہ الفاظ اسے یہ یقین فراہم کرتے ہیں اور اس طرف متوجہ رکھتے ہیں کہ اس نے اپنے لئے اللہ تعالیٰ ، اس کے رسول اور اس کے خلیفہ کی اطاعت کے ذریعہ معصیت اور منکرات کے راستے بند کر کے خالصہ معروف اور نیکیوں کی راہگزر پر قدم رکھا ہے۔اسے یہ عرفان دیا جاتا ہے کہ ” معروف میں اطاعت کے اس ایک اقرار کے ساتھ خلافت حقہ کے الہی حصار میں آکر وہ معصیت الہی اور منکرات دنیا کی ہر قید سے آزاد ہو چکا ہے۔⭑}⭑{⭑