خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی

by Other Authors

Page 291 of 465

خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 291

۲۸۷ تحریکات قیام خلافت کی ناکامیوں کے دیگر اسباب قیام خلافت کے لئے اب جس نہج پر تحریکیں اٹھتی ہیں ، اسی طرح کی تحریکیں ماضی میں بھی اٹھتی رہی ہیں۔وہ تحریکیں اور کوششیں بھی نا کامی کے بدنما داغ لئے ماضی کے دھندلکوں میں کھو گئیں۔اور حالیہ تحریکیں بھی لازماً انہیں کے نقش قدم پر نامرادی کا شکار ہو کر تاریخ اسلام میں اپنے مزید بد نما داغ اور عبرت خیز نقوش چھوڑ جائیں گی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تحریکیں انسانی سوچ کی اختراع ہیں۔یہ تحریکیں سیاست کی سرزمین کی پیداوار ہیں۔وہ خلافت جو خدا تعالیٰ کی طرف سے قائم ہوتی ہے اس کے بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔لَيَستَخلِفَنَّهُم کہ اللہ تعالیٰ تم میں خلافت قائم کرے گا یعنی کسی تحریک یا سیاسی عمل کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ خلافت کو قائم کر سکے خدا تعالیٰ کی خلافت ، خلافت علی منہاج النبوة ، نبوت کے ذریعہ قلوب مومنین پر اترتی ہے اور ایمان اور اعمال صالحہ کے پانی سے اس کی آبیاری کی جاتی ہے۔کوئی خلافت جو خلافت حقہ کی سرزمین کے علاوہ کسی اور جگہ قائم کرنے کی کوشش کی جائے وہ ن لَيَستَخلِفَنَّهُم کی مصداق قرار پاتی ہے نہ ہی اس کی آبیاری ایمان اور اعمال صالحہ کے پانی سے کی جانی ممکن ہے۔سیاسی عمل اور ووٹوں کے ذریعہ کسی کو سر براہ مقرر کر کے اس کے منصب کو خلافت قرار دینا دین کے منافی ، ایک احمقانہ جسارت ہے۔پس خلافت کے قیام کے لئے یہ سر گرم تحریکیں اس لئے ناکام رہیں گی کیونکہ نہ ان کے سر پر لَيَستَخلِفَنَّهُم کی چھتری ہے اور نہ ہی یہ موت کی نہج پر ہیں۔یہ بھی قطعی بات ہے کہ الہی منشاء کے بغیر سیاست و ملوکیت کبھی بھی لَيَستَخلِفَنَّهُم کا مصداق نہیں ہو سکتیں۔اس لئے ان لوگوں کا خلافت کے نام پر دینی و روحانی کامیابیوں کی راہوں کو تلاش کرنا امر محال اور سعی لا حاصل ہے۔ان تحریکوں کی ناکامی کی دوسری وجہ ویسی ہی ہے جس کا ذکر مجملاً اوپر گزر چکا ہے