خلافت ۔ روشنی صبح ازل کی — Page 290
۲۸۶ اسرار احمد بڑے جذباتی ہو کر نعرہ زن ہوئے تھے کہ یہی لوگ باطل کے ساتھ ٹکرا جائیں ، میدان میں آکر منکرات کو چیلنج کریں اور اپنے سینوں پر گولیاں کھائیں کہ شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن نه مال غنیمت کشور کشائی 66 نظام خلافت۔۔۔صفحہ ۳۵ از ڈاکٹر اسرار احمد ) یہاں ایک دلچسپ بات یہ بھی نکل آئی کہ کل جس خلافت کو انہوں نے اللہ کی خلافت قرار دے کر قائم کیا تھا ، ٹرم پوری ہونے کے بعد اسے ہی باطل قرار دے دیا جائے گا اور اسی سے ٹکرانے کے لئے پھر اس جماعت کو اکسایا جائے گا۔پس یہ عجیب خلافت ہے کہ ایک دفعہ اس کے قیام کے لئے عوام کو سڑکوں پر لایا جائے گا اور اسے اللہ کی خلافت قرار دے دینے کے بعد اس کی معزولی کے لئے انہی عوام کو صرف سڑکوں پر ہی نہیں لایا جائے گا بلکہ ان کے سینے بھی گولیاں سے چھلنی کئے جائیں گے۔نتیجہ مائیں بیٹوں سے ، بہنیں بھائیوں سے اور بیویاں اپنے سہاگوں سے محروم ہو جائیں گی۔معاشرہ اپاہج ہو جائے گا اور ان کی خلافت پھر بھی ” جیسی تیسی عارضی ہی رہے گی۔